بھابھی کی چال، ماہی کا بدلہ اور گھر کا مزاحیہ ڈرامہ”

دو دن پہلے بھابھی نہایت پریشان سی شکل بنا کر میرے پاس آٸیں اور کہا ماہی تمہاری ہیلپ چاہیے پوچھنے پر بتایا کہ انہوں نے اپنے ہبی یعنی میرے بھیا سے چھپا کر کچھ پیسے جمع کیۓ ہوۓ تھے جو کہ کل بھیا نے دیکھ لیے .
اب وہ چاہ رہی تھیں کہ جب بھیا پوچھیں یا مانگیں ۔۔تو میں کہہ دوں ہاں وہ پیسے میرے یعنی ماہی کے ہیں ۔اور میں نے بھابھی کے پاس رکھوائے ہوئے ہیں ۔۔۔۔
میں نے ویسا ہی کیا جیسا انہوں نے کہا۔۔۔۔۔۔
لیکن کل ذرا سی بات پر آکر مجھ معشوم کو اتنی باتیں سنا گئیں ۔۔۔ یہ بھی نہ سوچا ماہی نے اوکھے وقت میں انکا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔۔۔ بس فیر مجھے بھی پہلی واری غصہ آیا میں نے بھی بھیا کے گھر آنے کا انتظار کیا جیسے ہی انکے آنے کی خبر ہوئی ۔۔۔۔
بھیا کے روم میں گئی دیکھا بھیا بھابھی خوشگوار موڈ میں مزے سے باتیں کر رہے ہیں تو میں نے سلام کیا اور بھابھی کو کہا ۔۔۔۔۔
بھابھی پلیز جو دس ہزار آپ کے پاس میں نے رکھوائے تھے وہ تو دے دیں ارجنٹ ضرورت ہے ۔۔۔۔۔
بھابھی حیرانی و پریشانی سے مجھے دیکھنے لگیں میں معصومیت سے بھیا کو اور بھیا متوقع نظروں سے بھابھی کو۔۔۔۔
نہ جائے ماندن, نہ پائے رفتن ۔۔۔دو منٹ بعد بھابھی نے مجھے پیسے پکڑائے میں جب کمرے سے باہر آ رہی تو سنا ۔۔۔۔ بھابھی آہستہ سے بھیا سے کہہ رہیں تھیں سنیں جی لگتا ہے میرا بی پی لو ہو رہا ہے دراز سے کیلسی کا ساشے تو پکڑا دیں

اپنا تبصرہ لکھیں