راجہ عامر محمود بھٹی ازبکستان کی سر زمین یوں تو ہر پہلو سے تاریخی ہے لیکن یہاں کی خاص چیز جسے عالم اسلام کیلئے تحفہ قرار دیا جاسکتا ہے وہ حضرت امام بخاری کی ذات ِ با برکت ہے۔ ازبکستان مزید پڑھیں
اس کیٹا گری میں 4 خبریں موجود ہیں
ایک مرد اور عورت کے درمیان ،اسلامی قانون کی رو سے جو تعلق اور رابطہ پیدا ہو جاتا ہے ،اسے نکاح کہتے ہیں۔وہ محض اپنی نفسانی اور جنسی خواہشوں کے پورا کرنے کے لئے نہیں اور نہ نکاح کا یہ مقصد ہے کہ ایک مرد اور عورت کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے کے گلے پڑ جائیں اور نہ شریعت اس امر کی اجازت دیتی ہے کہ عورت کوشہوانی خواہشات کی تکمیل کا آلۂ کار بنا دیا جائے ۔شریعت اسلامیہ میں نکاح ایک دینی اور مذہبی عمل اور ایک گہرا تمدنی، اخلاقی اور قلبی تعلق ہے ۔

چوتھی پانچویں صدی ہجری کا زمانہ اسلامی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔یہ وہ زمانہ ہے ۔جسے مسلمانوں کے انتہائی عروج ،خوشحالی اور سیاسی اقتدار و غلبے کا زمانہ کہنا چاہیے۔اس وقت جہانگیر ی جہانبانی ،فارغ البالی اور منفرد تہذیب وتمد ن کے اعتبار سے کرئہ ارض کی کوئی قوم مسلمانوں کی ہمسر نہ تھی ۔اقصائے عالم میں ان کے نام کا ڈنکا بج رہا تھا۔بغداد ،عالم اسلام کا مرکز اعصاب اور علوم فنون کے اعتبار سے دنیا کے لئے پر کشش حیثیت اختیار کر چکا تھا۔جہاں مسلمان قوم ان بلندیوں کوچھو رہی تھی وہاں بیرونی نظریات وخیالات کی یلغار اس کے یقین واعتمادکی دیواریں بھی تیزی کے ساتھ کھوکھلی کر رہی تھی ۔یونانی علوم کی آمد فلسفیانہ موشگافیوں کی بھر مار اور اخوان الصفا کے پیدا کردہ شکوک وشبہات نے ثبات واستقلال کی دنیا میں ہلچل ڈال دی تھی ۔ضرروت تھی کہ قدرت اپنی فیاضی سے کوئی ایسی شخصیت پیدا کرے ۔