عید الاضحیٰ کے موقع پر نمازیوں کی بہترین مثال
اوسلو کے مضافاتی علاقے شیسمو میں عیدلاضحٰی کے روز استرومن مسجد نے عید کی نماز کے لیے ایک ہال کرائے پر لیا۔اس ہال میں آس پاس کے علاقوں سے تقریباً ڈیڑھ سے دو ہزار کے لگ بھگ افراد نے عید کی نماز کے لیے شرکت کی۔ہال کا کرایہ ادا کرنے کے لیے انتظامیہ نے نمازیوں سے اپیل کی کہ انہں یہ ہال پینسٹھ ہزار کرائون کرائے کے عوض ملا ہے لہٰذا اگر ہر نمازی ایک سو کرائون فی کس ادائ کرے تو ڈیڑھ ہزار نمازیوں سے اتنی رقم اکٹھی ہو جائے گی کہ مسجد کی انتظامیہ اس ہال کا کرایہ ادا کر سکے گی۔چنانچہ تمام نمازیوں نے ایک سو کرائون کا فنڈ ادا کیا۔اس طرح ایک گھنٹہ کے اندر اندر اتنی رقم اکٹھی ہو گئی کہ مسجد کی انتظامیہ نے آسانی سے ہال کا کرایہ ادا کر دیا۔
بیرون ملک عید کے موقع پر نمازیوں کی یہ مثال مزہب سے عقیدت کی بہترین مثال ہے۔ان نمازیوں میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک کے مسلمان نمازی بھی شامل تھے۔

Recent Comments