۔ نارویجن تاجر کا شامی مہاجرین کے لیے وہ کام جس نے تمام لوگوں کو حیران کر دیا

Petter stoldalen22
اوسلو(عقیل قادر) ناروے کے امیر ترین اور کئی ہوٹلوں کے مالک پیٹر ستوردالن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں شامی مہاجرین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ 1000مہاجرین کو اپنے ہوٹلوں میں اپنے خرچے پر ٹھہرانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات ستور دالن نے اپریل کے مہینے میں ایک انٹریو میں کہی تھی جبکہ گذشتہ دنوں ان سے دوبارہ ایک ہزار مہاجرین کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر حکومت رضامند ہو تو میں آج بھی اپنے وعدے پر قائم ہوں اور ایک ہزار افراد کو چند گھنٹوں میں اپنے ہوٹلوں میں ٹھہرانے کے لیے انتظام کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت میں نے یہ بات کی تھی اس وقت بھی ضرورت تھی مگر آج شامی مہاجرین کی مدد اس سے کہیں زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پیٹر ستور دالن نے انٹرنیشنل فلاحی تنظیم یونیسف کو 2 ملین کراؤن ڈونیشن بھی دی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں یہ رقم تین کروڑ کے قریب بنتی ہے۔ پیٹر ستور دالن نے تاجر برادری ، فلاحی تنظیموں اور حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ مہاجرین کی مدد کے لیے تمام لوگوں کو میدان عمل میں اترنا چاہیے

اپنا تبصرہ لکھیں