ہفتے کے روز لندن کے ہیتھرو انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے اسپین کے شہر مالاگا میں جانے والی پروازیں ائیر پورٹ پر کم عملہ ہونے کی وجہ سیے منسوخ کر دی گئیں۔وہاں پہلے سے ڈیوٹی پر موجود عملہ پہلے ہی کئی گھنٹے کی ڈیوٹی کر چکا تھا۔اس لیے انہیں مزید روکنا مناسب نہیں تھا۔اس لیے مسافروں کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئیں۔اس بات کی اطلاع ان کے موبائل پر دی گئی۔ جبکہ کئی مسافروں کو دوسری فلائٹس کی ٹکٹیں بھی لے کر دی گئیں۔
ہم مسافروں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ بات پریس آفیسر Charlotte Holmbergh Jacobsson شارلٹ نے نے نارویجن اخبار وی جی سے دوران گفتگو کہی۔
یہ بات اس لحاظ سے تکلیف دہ تھی کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز رو نماء ہوا جو کہ مسافروں میں سفر کے لیے مقبول دن ہے۔اس سے بھی بری بات یہ ہے کہ یہ دن کئی نارویجن خاندانوں کے مسافروں کی موسم خزاں کی چھٹیوں کا پہلا دن ہے۔اسی طرح اوسلو جانے والی فلائٹیں بھی معطل کر دی گئی تھیں۔اس طرح کے واقعات ہمیشہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔پریس آفیسر نے اپنے بیان میں کہا۔
NTB/UFN