ہر کوئی ناروے نہیں آسکتا۔۔

نارویجن وزیراعظم ارنا سولبرگ نے نارویجن اخبار داگ بلادے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارویجن فلاحی نظام ایساہے کہ اس میں بہت ذیادہ پناہ گزینوں کی گنجائش نہیں ہے۔ ا سلیے ناروے میں ہونے والی بحث کو اب سمیٹنا چاہیے جو کہ پناہ گزینوں کے موضوع پرہو رہی ہے۔
ارنا سولبرگ نے کہا کہ اس سلسلے میں کام کرنے والے لوگوں کے نقطہ نظر کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔نارویجن اوربین اقوامی برادری کو چاہیے کہ ملک شام میں پیدا ہونے والے اس بحران سے نبٹنے کی کوشش کریں۔پناہ گزینوں کو ناروے میں پناہ دینا مسلہء کا حل نہیں بلکہ شام کو اس بحران سے نکالنا چاہیے جو اسے درپیش ہے۔
نارویجن وزیر اعظم سولبرگ نے اپنی گفتگو میں جرمن وزیر اعظم اینجلا مارکیل Angela Merkel سے ایک میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جرمن حکومت نے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دے کر بہت ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پناہ دینے کے پہلے مرحلے میں ہی جرمن حکومت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں مزید پناہ گزین جرمنی آنے سے روکنے ہوں گے۔
ارنا سولبرگ اس وقت نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں