ہر چوتھی نارویجن کمپنی اندرونی جرائم اور سازشوں کا شکار

سیکورٹی اور کرائم سروس کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اٹھائیس فیصد نارویجن کمپنیاں غیر مخلص کارکنوں کی من مانیوں کا شکار ہیں۔ای چوبیس کے سیکورٹی ایڈوائزر رونلڈ Ronald Baro کے مطابق اکثر کمپنیاں بیرونی سازشوں اور خطرات سے مقابلے کے لیے ایک بڑی رقم خرچ کرتی ہیں لیکن اندرونی معاملات سے تحفظ اور خطرات کے لیے بہت کم وسائل استعمال کیے جاتے ہیں۔
اندرونی خطرات میں کارکنوں کی پروفائل کی چوری سے لے کر کمپنی کے راز افشا کرنے اور جاسوسی جیسے تمام خطرات شامل ہیں۔کنفیڈریشن کے مطابق نارویجن کمپنیوں میں سالانہ ایک اعشاریہ دو ملین کراؤن کی رقوم کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔صرف سال دو ہزار پندرہ میں نارویجن اسٹورز کے ملازمین نے اپنے ہی اسٹوروں سے دو سو ملین مالیت کی اشیاء چوری کیں۔یہ ان اسٹوروں کی کل مالیت کا اٹھائیس فیصد حصہ ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں