ہر تین میں سے دو افراد ذیادہ ٹیکس دینے کے لیے تیار

ایک مقامی سروے کے مطابق چھیاسٹھ فیصد نارویجن قوبی بہبود کے کاموں میں بہتری کے لیے زائد ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ پینتیس فیصد افراد  ٹیکس دینے کے لیے صرف راضی ہیں۔اس موضوع پر مقامی نارویجن اخبار کلاس کیمپ نے سروے کیا ہے۔اس تجزیاتی سروے میں جو کہ لیبر آرگنائیزیشنوں سے کیا گیا تھا ۔ اس میں ترانوے فیصد افراد شامل تھے ۔جس میں سے چورتہر فیصد  اس بات سے متفق تھے کہ ملک کے فلاحی نظام کو بچانے کی خاطر ذیادہ ٹیکس ادا کیا جائے۔جبکہ پنتالیس فیصد افراد اس بات پر متفق ہیں کہ ملک کا نظام چلانے کے لیے ٹیکس ایک اہم ملکی ضرورت ہے۔
یونین لیڈر آندرش کا کہنا ہے کہ یہ سروے حکومت کے ٹیکس کم کرنے کے منصوبے کی نفی کرتا ہے۔اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ٹیکس کم کرنے کے سلسلے میں لوگوں کی حکومت سے کوئی خاص توقعات نہیں ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں