ہادیہ تاجک کو نفرت انگیز ریمارکس کا سامنا

جمعرات کے روز نارویجن اخبار داگ بلادے کے مطابق ہادیہ تاجک کو بیشمار نفرت انگیز ریمارکس مختلف ذرائع سے موصول ہوئے۔جنہیں منظر عام پر نہیں آنے دیا گیا۔ہادیہ تاجک آربائیدر پارٹی کی نائب صدر ہیں اور بدھ کے روز انہوں نے کہا تھا کہ وہ ناروے میں بادشاہت کے بجائے ری پبلک نظام دیکھنا چاہتی ہیں۔اس بیان کے بعد پبلک کی طرف سے ہادیہ تاجک کے خلاف منفی رد عمل دیکھنے میں آیا۔ایک شخص نے لکھا کہ ایسے غیر ملکیوں کو ملک سے باہر نکال دیا جائے۔جبکہ نارویجن اخبار وی جی کے میڈیا کنٹرولر نے کہا کہ ہم نے آج تک اتنے ذیادہ پبلک کے ریمارکس نہیں روکے جس قدر آج روکے ہیں۔
نارتویجن صحافی سول ستاد کہتی ہیں کہ ہم نے ایک دن میں پچاس اورسو افارد کو میڈیا میں ریمارکس دینے سے روکا اور کئی لوگوں نے ہادیہ کو دھمکیاں بھی یں۔ان میں سے سب سے بری دھمکیاں تشدد کی تھیں۔میڈیا موڈریٹر جون نے کہا کہ ہم نے معمول کے مطابق لوگوں کے ریمارکس کی کانٹ چھانٹ کی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں