کینسر کے جدید طریقہ علاج کی ناروے میں اجازت

ناروے میں جلدی کینسر کے جدید دریافت کردہ طریقہء علاج کی اجازت دے دی گئی ہے ۔اب اس مرض میں مبتلاء مریض پہلے سے ذیادہ طویل اور بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں گے،جو کہ اس کے بغیر ممکن نہیں تھی۔یہ اجازت نامہ نارویجن محکمہء ہیلتھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔اس طریقہء علاج کو استعمال نہ کرنے کی وجہ اسکے اخراجات تھے۔اس پر سالانہ 27 سے لے کر 45 million ستائیس سے لے کر پنتالیس ملین کراؤن کے اخراجات متوقع ہیں۔ melanoma، metastasis, میلانومہ میٹاسس کا علاج آپریشن سے ممکن نہیں۔اب اسکا علاج دو قسم کی دواؤں کو ملا کر کیا جائے گا۔ اس کینسر تھراپی میں دو قسم کی دوائیں BRAF- MEK استعمال کی جائیں گی جن کی وجہ سے کینسر کے سیلز بہت سست رفتار سے بڑہتے ہیں۔میلا نومہ ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ اس مرض کے مریضوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔اب وہ ذیادہ دیر تک جی سکیں گے۔
ناروے کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں اس مرض کے بہت ذیادہ مریض ہیں ۔اب سالانہ ایک سو پچاس سے لے کر دوسو تک مریض اس نئی تھراپی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Source: NTB scanpix/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں