کیا ایرانی جنرل پر حملہ مواخذے سے توجہ ہٹانے کیلئے کیاگیا؟ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کی ٹرمپ پر تنقید

کیا ایرانی جنرل پر حملہ مواخذے سے توجہ ہٹانے کیلئے کیاگیا؟ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر کی ٹرمپ پر تنقید

امریکی فضائیہ کی بغداد میں کارروائی میں ایرانی جنرل کی ہلاکت پرڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر اوررشیدہ طلیب نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ کیابدحواسی کی یہ حرکت مواخذے سے توجہ ہٹانے کیلئے کی گئی ؟،ٹرمپ کے حکم پرایک غیرملکی افسرکوقتل کردیاگیا،اس اقدام کے اثرات سے نمٹنے کاصدرٹرمپ کے پاس کوئی منصوبہ نہیں،الہان عمر نے کہا کہ کانگریس کی اجازت لئے بغیر ممکنہ طور پر ایک اورجنگ چھیڑدی گئی ۔جنرل سلیمانی کے قتل پرری پبلکن سینیٹرکروزکی جانب سے حمایت پرالہان عمرنے تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیاکانگریس مداخلت کرےگی اورٹرمپ کوروکے گی؟اس معاملے پرکھڑی ہوں گی۔

رشیدہ طلیب کاکہنا ہے کہ لاپروا اور سرکش صدرامریکاکوغیرضروری جنگ کے دہانے پر لے آئے ،جنگ سے امریکا ہی نہیں دنیا بھر میں بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہوگا،رشیدہ طلیب کاکہنا ہے کہ صرف کانگریس ہی جنگ کی منظوری دے سکتی ہے،کانگریس کوذمے داری نبھاتے ہوئے ایران کےخلاف جنگ روکناہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں