ڈونلڈ ٹرمپ کی بھانجی نے خاندان کے راز افشاں کرنے کا فیصلہ کر لیا، کتاب ریلیز کرنے کی تیاری، امریکی صدر کی جانب سے اشاعت روکنے کی کوشش ناکام

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھانجی نے خاندان کے راز افشاں کرنے کا فیصلہ کر لیا، کتاب ریلیز کرنے کی تیاری، امریکی صدر کی جانب سے اشاعت روکنے کی کوشش ناکام

گزشتہ دنوں امریکی قانون دان اور سیاستدان جان بولٹن کی ایک کتاب منظرعام پر آئی جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کے متعلق ایسے بے شمار راز افشاں کر دیئے کہ ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے عدالت کے ذریعے اس کتاب کی اشاعت رکوانے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے۔ اب صدر ٹرمپ اپنی بھتیجی میری ٹرمپ کی ایک ایسی ہی کتاب کو عدالت کے ذریعے رکوانے میں بھی ناکام ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق میری ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس کتاب میں صدر ٹرمپ کے خاندان کے تمام راز فاش کرنے جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی فیملی نے میری ٹرمپ کی اس کتاب کے خلاف نیویارک کی کوئنز سروگیٹ کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے جج نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اپنی درخواست میں ٹرمپ فیملی نے کہا تھا کہ ”اس کتاب کی اشاعت سے انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا چنانچہ اس کی اشاعت رکوائی جائے۔ رپورٹ کے مطابق میری ٹرمپ کی اس کتاب کا نام ’ٹو مچ اینڈ نیور انف: ہو مائی فیملی کرییٹڈ دی ورلڈز موسٹ ڈینجرس مین‘ (Too Much and Never Enough: How My Family Created the World’s Most Dangerous Man)ہے جس کے نام سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس کتاب میں وہ صدر ٹرمپ کے متعلق ہوشربا انکشافات کرنے جا رہی ہیں۔ یہ کتاب آئندہ ماہ ریلیزہونے جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں