چاند میں دراڑ پڑ گئی؟ سائنسدانوں کو چاند پر ایسی چیز نظر آ گئی کہ دیکھ کر خود بھی شدید پریشان ہو گئے

چاند میں دراڑ پڑ گئی؟ سائنسدانوں کو چاند پر ایسی چیز نظر آ گئی کہ دیکھ کر خود بھی شدید پریشان ہو گئے

نبی کریم ﷺ نے چاند کو انگلی کے اشارے سے دو ٹکڑے کیا تھا۔ اب سائنسدانوں نے بھی چاند میں حیران کن طور پر ایک گہری دراڑ کا سراغ لگا لیا ہے جو بتدریج بڑی ہوتی جا رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق چاند کی سطح میں اس دراڑ کی دریافت سمتھ سونین انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر یہ پراسرار دراڑ ممکنہ طور پر زلزلے کے ایک طاقتور جھٹکے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5تھی۔ اتنی شدت کا زلزلہ زمین پر عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو زمین بوس کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ناسا کے سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ چاند کی سطح پر دراڑیں پڑتی رہتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ ناسا کی طرف سے چاند کی سطح کی 12ہزار سے زائد تصاویر جاری کی گئی تھیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ چاند کی سطح پر دراڑیں پڑنا معمول کی بات ہے۔ تاہم ناساکے ماہرین کے مطابق یہ دراڑیں چاند کی سطح کے اندرونی دباؤ کی وجہ سے پڑتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں