گل بہار
کسی بھی شہر کی خوبصورتی صرف اس کی بڑی بڑی عمارتوں، کشادہ سڑکوں، یا بلند و بالا پہاڑوں سے نہیں ہوتی ،بلکہ شہر کی اصل پہچان اس کے بازار وہاں
کی رونق، صفائی اور شہریوں کو میسر سہولیات سے ہوتی ہے۔ پنڈ دادن خان بھی ایک تاریخی شہر ہے۔ اور یہاں کے بازار ہمیشہ سے شہری زندگی کا اہم مرکز رہے ہیں۔ اب شہر میں ایک نئے ماڈل بازار کی تعمیر کا آغاز خوش آئندہ قدم قرار دیا گیا ہے۔ ماڈل بازار کا بنیادی مقصد صرف دکانیں بنانا نہیں ،بلکہ شہریوں کو ایک بہتر منظم اور صاف ستھرا تجارتی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اگر اس منصوبے کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ مکمل کیا جائے، تو یہاں خریدداری کرنے والے شہریوں کو ایک ہی جگہ پر مختلف اشیائے ضروریہ دستیاب ہو سکتی ہیں۔
پرانی اور بوسیدہ دکانوں کی جگہ نہیں دکانیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔
بزرگوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہیں۔ اور عوام کی دوسری سہولیات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ جن میں بازار کے اندر صاف پانی کا ملنا سرفہرست ہے۔

پنڈ دادر خان کے شہری یہ توقعہ رکھتے ہیں کہ بازار صرف خوبصورتی کی مثال نہ بنے ،بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کے لیے سہولیات کا مرکز بنے ،جہاں عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیاء دستیاب ہوں ۔کاروباری افراد کو مزید ترقی کرنے کا موقع ملے ،اور عام شہری عزت و اطمینان کے ساتھ خریدداری کر سکیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ تعمیر کے بعد یہ نیا بازار شہریوں کی توقعات پر کس حد تک پورا اترتا ہے ۔عوام کو امید یہی ہے کہ پنڈ دادن خان کا یہ نیا ماڈل بازار شہر کی رونق، کاروبار، اور سہولیات میں ایک مثبت تبدیلی لے کر آئے گا۔

Recent Comments