اردو فلک ڈاٹنیٹماہ اگست میںیوم پاکستان کے سلسلے میںایسی تحریروںاور رپورٹوںپر کام کر رہا ہے جو نئی نسل کے لیے مشعل راہ اور قابل فخر ہیں.اس سسلسلےے میںہمیںآپکا تعاون بھی درکار ہے. اگر آپ بھی کسی ایسے شخصکو جانتے ہیںجو ہمیںاپنے یا کسی قریبی کے کارنامے بتا سکے تو ہم سے بزریعہ ای میل یا موبائل رابطہ کریں.چاہے آپ دنیا میںکہیںبھی رہتے ہوں اگر آپ پاکستانی ہیںیا اردو جانتے ہیںآپ ہمارے ساتھ کام کر سکتے ہیںاپنے مسائل بیان کر سکتے ہیںاور انکے حل تلاش کرنے میںہماری رہنمائی حاصل لرسکتے ہیں.
وطن ہمارا پاکستان
یہ ہی ہے اپنی پہچان
گفتگو گل بہار بانو…ضلع جہلم
شعبہ مکینیکل انجینیئر
السلام علیکم
وعلیکم السلام
سوال:- کیا نام ہے آپ کا ؟
جواب :- جی میرا نام محمد سجاول حسین ہے ۔
سوال :- محمد سجاول حسین کس علاقے میں رہتے ہیں آپ ؟
جواب:- جی میں چکوال میں رہتا ہوں۔ سوال :- کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں ؟
جواب :- جی میں مکینیکل انجینیئر کے پیشے سے تعلق رکھتا ہوں۔
مطلب آپ کسی کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔
جواب :- جی نہیں میرے اپنے شورومز ہیں۔ اور اپنی شاپس ہیں مطلب میرا اپنا کاروبار ہے ۔
ماشاءاللہ
چند سوال کرنا چاہتی ہوں آپ سے سروے کے متعلق ۔
جی پوچھیئے
سوال :- آپ بتا سکتے ہیں۔ پاکستان کے کس خطے کے لوگ سب سے زیادہ بہادر سمجھے جاتے ہیں اور کیوں ؟
جواب جی ویسے تو تقریبا ہر خطے میں بہادر لوگ پائے جاتے ہیں. مگر تاریخی, فوجی اور معاشرتی حوالے سے چند خطوں کو خاص طور پر بہادری کی پہچان سمجھا جاتا ہے.
سوال آپ نام بتا سکتے ہیں کن خطوں کو ؟
جواب سب سے پہلے پنجاب کا نام آتا ہے جن میں خصوصا جہلم چکوال ،اٹک گوجر خان کا علاقہ پنجاب کا علاقہ پاک فوج کو سب سے زیادہ افسر مہیا کرتا ہے ۔پھر خیبر پختون خواہ کا علاقہ آتا ہے جن میں خیبر ایجنسی، وزیرستان ،سوات مردان اور پشاور شامل ہیں۔
آپ کو تو پتہ ہے پٹھان قوم صدیوں سے اپنی جرات غیرت اور قبائلی روایات کی وجہ سے بہادری کی علامت سمجھی جاتی ہیں بلوچستان میں بلوچی قبائل اور سندھ کے لوگ تو زیادہ تر صوفی مزاج سمجھے جاتے ہیں۔ مگر جب قوم کی بات آتی ہے جب وطن کی بات آتی ہے تو بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔ یہ لوگ ویسے میرے خیال میں پورے پاکستان کے ہر خطے کے لوگ بہادر ہیں۔ لیکن اگر سب سے زیادہ دیکھا جائے تو پنجاب کے لوگ سب سے زیادہ بہادر سمجھے جاتے ہیں۔
سوال:-کیا آپ نے زندگی میں کسی رشتہ دار کو بہادری کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہے؟
جواب:-جی میں اپنی پھپھو زاد بھائی کا واقعہ سنانا چاہتا ہوں ۔ہوا یوں کہ ہمارے علاقے میں ڈاکوں کا ایک گروہ کافی مہینوں سے ڈیرا لگائے بیٹھا تھا۔ اور ان گروہوں کے ڈاکو رات کو دکانوں کو لوٹتے اور ان کی عورتیں دن میں گھروں کو لوٹتی ۔جمعہ کا دن تھا ان ڈاکوں میں سے ایک جو تھا وہ ہاتھ میں پسٹل لیے ایک دکان کو لوٹ کر بھاگ رہا تھا ۔میرا کزن جو ہے صبح کےگیارہ بجے کا ٹائم تھا۔ اور وہ دکان پہ جا رہا تھا ۔اس نے دیکھ لیا اور وہ اس کے پیچھے بھاگا ڈاکو کو پکڑنے کے لیے تب اس ڈاکو کو میرے کزن نے پکڑ بھی لیا تھا۔ مگر اس کے ہاتھ میں پسٹل تھی جس کی گولی میرے کزن کو لگ گئی اور وہ فوت ہو گیا۔ دیکھا جائے تو یہ بہادری کی وہ مثال ہے کہ جس میں ایک شخص اپنے علاقے کے لوگوں کو جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا ۔اور اس نے اپنی جان دی اس سے بڑی بہادری کی بات اور کیا ہو سکتی ہے ۔کہ ایسے شخص کو پکڑنا جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہو اور جہاں پولیس دیر سے آتی ہے تو میرے کزن نے اپنی جان دے کر اس ڈاکو کو پکڑا اور پھر اس کے بعد اس کے پورے گروہ کو پکڑ لیا گیا ۔اس طرح علاقہ جو ہے وہ ان جرائم پیش افراد سے محفوظ ہو گیا.
آپ کو تو پتہ ہے پٹھان قوم صدیوں سے اپنی جرات غیرت اور قبائلی روایات کی وجہ سے بہادری کی علامت سمجھی جاتی ہیں بلوچستان میں بلوچی قبائل اور سندھ کے لوگ تو زیادہ تر صوفی مزاج سمجھے جاتے ہیں۔ مگر جب قوم کی بات آتی ہے جب وطن کی بات آتی ہے تو بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔ یہ لوگ ویسے میرے خیال میں پورے پاکستان کے ہر خطے کے لوگ بہادر ہیں۔ لیکن اگر سب سے زیادہ دیکھا جائے تو پنجاب کے لوگ سب سے زیادہ بہادر سمجھے جاتے ہیں۔
سوال:-کیا آپ نے زندگی میں کسی رشتہ دار کو بہادری کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہے؟
جواب:-جی میں اپنی پھپھو زاد بھائی کا واقعہ سنانا چاہتا ہوں ۔ہوا یوں کہ ہمارے علاقے میں ڈاکوں کا ایک گروہ کافی مہینوں سے ڈیرا لگائے بیٹھا تھا۔ اور ان گروہوں کے ڈاکو رات کو دکانوں کو لوٹتے اور ان کی عورتیں دن میں گھروں کو لوٹتی ۔جمعہ کا دن تھا ان ڈاکوں میں سے ایک جو تھا وہ ہاتھ میں پسٹل لیے ایک دکان کو لوٹ کر بھاگ رہا تھا ۔میرا کزن جو ہے صبح کےگیارہ بجے کا ٹائم تھا۔ اور وہ دکان پہ جا رہا تھا ۔اس نے دیکھ لیا اور وہ اس کے پیچھے بھاگا ڈاکو کو پکڑنے کے لیے تب اس ڈاکو کو میرے کزن نے پکڑ بھی لیا تھا۔ مگر اس کے ہاتھ میں پسٹل تھی جس کی گولی میرے کزن کو لگ گئی اور وہ فوت ہو گیا۔ دیکھا جائے تو یہ بہادری کی وہ مثال ہے کہ جس میں ایک شخص اپنے علاقے کے لوگوں کو جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا ۔اور اس نے اپنی جان دی اس سے بڑی بہادری کی بات اور کیا ہو سکتی ہے ۔کہ ایسے شخص کو پکڑنا جس کے ہاتھ میں ہتھیار ہو اور جہاں پولیس دیر سے آتی ہے تو میرے کزن نے اپنی جان دے کر اس ڈاکو کو پکڑا اور پھر اس کے بعد اس کے پورے گروہ کو پکڑ لیا گیا ۔اس طرح علاقہ جو ہے وہ ان جرائم پیش افراد سے محفوظ ہو گیا

السلام علیکم جی یہ جو تحریر پڑھی گئی ہے اس میں کہانی جس نوجوان کی بیان کی گئی ہے وہ ایک سچی کہانی ہے اور یہ واقعہ ہمارے علاقے میں ہوا تھا لیکن اس نوجوان کی شہادت کا فائدہ یہ ہوا کہ بہت سے جو گھر ہیں وہ بچ گئے تھے اس پیشور مجرم سے بہادر ہیں ایسے لوگ جن کے پاس ہتھیار نہیں ہوتے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے ملک اور قوم کی حفاظت کرتے ہیں سلام ہے ایسے بہادروں کو
پاکستان کے تمام خطے کے لوگ بہادری اور شجاعت میں سب سے پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان کی بہادر فوج کو دنیا کی تمام آرمی میں سے پہلے نمر پر ہے اللہ ہمارے بہادروں کو سلامت رکھے