پنجاب میں‌الیکٹرک بسوں‌کا نظام ایک خوش آئند اقدام

[11:57, 30.3.2026]
Guul Bahar Bano:
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات عوام کے لیے خوش آئندہ ہیں۔ مریم نواز کی قیادت میں شروع ہونے والے منصوبے عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے جا رہے ہیں ۔بھلوال سے سرگودہ تک بس سروس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس میٹرو بس کا افتتاح 19 ستمبر 2025 کو ہوا تھا یہ بسیں سرگودھا ڈویژن میں شروع کی گئی ان کے روٹس میں بھلوال سمیت دیگر تحصیلیں بھی شامل ہیں اس بس کے مقررہ اوقات ہیں.
میٹرو بس بجلی سے چلنے والی بسیں ہیں۔ جس میں سارا کنٹرول الیکٹرکل ہوتا ہے۔ایمرجنسی Exit Doorموجود ہیں. تاکہ خدا نخواستہ کوئی ہنگامی صورتحال بن جائے تو ،ان دروازوں کو کھولا جا سکے میٹرو بس پر عوام کا بے حدرش ہوتا ہے ۔ات ہیں اور باقاعدہ بس سٹاپ بھی موجود ہیں جہاں ہر بہت اچھے اقدامات کیے گئے ہیں عوام باقاعدہ قطار میں کھڑے ہو کر بس میں سوار ہوتے ہیں مرد خواتین کی قطار الگ الگ ہوتی ہیں اور بس کے دروازے بھی دو ہیں تاکہ مرد اور خواتین الگ الگ بس میں سوار ہو سکیں پس کے اندر خواتین اور مرد کے لیے الگ الگ ایریا مختص کیا گیا ہے۔ اور “میٹرو بس “کے اندر عملہ بھی موجود ہوتا ہے.
👌جن میں خصوصا طلبہ، بزرگ اور ملازمین شامل ہوتے ہیں۔ مرد حضرات سے 20 روپے ٹکٹ لی جاتی ہے۔ جبکہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت میسر ہے ۔میٹرو بس میں عوام کا رش ہونے کے سبب لوگوں کو سیٹس نہیں ملتی تو لوگ کھڑے ہو کر سفر کر لیتے ہیں۔ اور یہ بس دوسری بسوں کی نسبت کم وقت میں مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچا دیتی ہے ۔لوکل بسوں پر سفر کیا جائے تو وہ عوام سے اچھا خاصا کرایہ لیتے ہیں۔ مگر میٹرو بس میں کھڑے ہو کر بھی جانا پڑے تو عوام کے لیے زیادہ دشوار نہیں ہوتا، سب سے زیادہ سہولت طلباء اور ملازمین کو ہے باقی زیادہ تر دیکھا گیا ہے کہ خواتین شاپنگ کے لیے گاؤں سے شہر جاتی ہیں۔ آسانی سے اور کم وقت میں کیونکہ وقت کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہے اور بھلوال سے سرگودھا لگ بھگ 30 سے 35 کلومیٹر ہے ۔اور یہ سفر بغیر کسی پیچیدگی کا سامنا کیے ہو جاتا ہے۔
اب اگر آپ کے پاس کرایہ نہ بھی ہو تو آپ آسانی سے کسی ایک جگہ سے دوسری جگہ میٹرو بس کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔ چاہے آپ کو شاپنگ کرنے جانا ہو ،آپ کو ڈیوٹی پر جانا ہو ،آپ کو چھٹیاں گزارنے ننھال جانا ہو، یا کسی ہسپتال جانا ہو، چاہے کوئی کام بھی ہو آپ آسانی سے مریم نواز کی میٹرو بس کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ کچھ چند کمیاں دیکھی گئی ہیں۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہو جائیں گی ۔ضرورت اس بات کی ہے۔ کہ اس طرح کی بسیں ہر روٹ پر چلنی چاہییں۔عوام کی بہت خواہش ہے کہ یہ بس ان کے علاقے میں بھی چلے، کیونکہ یہ بس پنجاب کے بہت سارے علاقوں میں نہیں چل رہی ،تو جو کوئی بھی سفر کرتا ہے۔ وہ یہی سوچتا ہے ۔کہ یہ سہولت ہر جگہ اور ہر علاقے میں ہونی چاہیے ۔تا کہ ہر علاقہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں