پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کا حملہ،دراصل کتنی ہلاکتیں ہوئی؟سرکاری اعداوشمار آگئے

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کا حملہ،دراصل کتنی ہلاکتیں ہوئی؟سرکاری اعداوشمار آگئے

سانحہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاں بحق افراد کے سرکاری اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران چار افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وکلا کے دل کے ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہاصوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور غریب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہراساں کرنا انتہائی قابل مذمت اور قابلِ افسوس ہے۔

لاقانونیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔قانون کا یونیفارم پہننے والوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں