پریشر ککر میں مختلف کھانوں کی درست ٹائمنگ (منٹوں میں)

پریشر ککر میں مختلف کھانوں کی درست ٹائمنگ (منٹوں میں)
کھانے کی چیز بہتر وقت (منٹس)
گوشت کے چھوٹے ٹکڑے 12-15 منٹ گلا ہوا اور ریشے دار ہو جاتا ہے
بڑے گوشت کے ٹکڑے (بریانی/نہاری) 20-25 منٹ زیادہ وقت نہ دیں، ورنہ بریانی خراب ہو سکتی ہے
ہڈیوں کے ساتھ چکن 8-10 منٹ نرم اور رسیلا رہتا ہے
بغیر ہڈی کے چکن 5-6 منٹ زیادہ پکایا تو خشک ہو جائے گا
مسور کی دال 3-4 منٹ بہت جلدی گل جاتی ہے
ماش کی دال 6-8 منٹ تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے
چنے کی دال 6-8 منٹ پہلے بھگوئی ہو تو بہتر ہے
مونگ کی دال 3-4 منٹ جلدی گل جاتی ہے
آلو (درمیانے) 4-5 منٹ زیادہ پکانے سے ٹوٹ جاتے ہیں
گاجر 2-3 منٹ نرم اور شیریں ہو جاتی ہے
پالک 1-2 منٹ صرف بھاپ سے گل جاتی ہے
مٹر (تازہ یا منجمد) 1-2 منٹ نرم اور سبز رہتے ہیں
پھول گوبھی 2-3 منٹ زیادہ پکانے سے بدبو آ سکتی ہے
پلاؤ / بریانی (باسمتی چاول) 4-5 منٹ ایک سیٹی کے بعد دم پر چھوڑ دیں
سادہ چاول 2-3 منٹ ایک سیٹی کافی ہے
سفید چنے (بھیگے ہوئے) 15-18 منٹ مکمل نرم ہوتے ہیں
کالا چنا (بھیگا ہوا) 12-15 منٹ درمیانہ گلاؤ
لال لوبیا (بھیگا ہوا) 20-22 منٹ اچھی طرح گلتا ہے
🔸اہم مشورے:
1. پانی کی مقدار:
ہمیشہ اتنا پانی ڈالیں کہ نیچے نہ لگے۔ دالوں میں 1:2 اور گوشت میں تقریباً 1:1.5 رکھیں۔
2. پریشر ریلیز کرنا:
جلدی بھاپ نکالنے کے بجائے نیچرل ریلیز کریں تاکہ گوشت سخت نہ ہو۔
3. سیٹی نہیں بلکہ منٹ گِنیں:
سیٹیوں کی بجائے وقت کا حساب رکھیں، کیونکہ سیٹیوں کی آواز مختلف ہو سکتی ہے
📌نوٹ📌
کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ انکے پریشر ککر میں کم ٹائم لگتا ہے تو واقعی ایسا ہو سکتا ہے لیکن اس میں چند باتیں بہت اہم ہیں:
✅ کن صورتوں میں کم وقت میں کھانا گل جاتا ہے؟
1. اعلیٰ کوالٹی کا پریشر ککر
جدید اور اسٹین لیس اسٹیل یا الیکٹرک پریشر ککر (مثلاً Instant Pot) میں کھانے جلدی گلتے ہیں، کیونکہ وہ زیادہ پریشر پیدا کرتے ہیں۔
2. گوشت یا دال پہلے سے بھگوئی ہوئی ہو
پانی میں بھگو کر رکھنے سے وقت آدھا ہو جاتا ہے۔ مثلاً:
سفید چنے: 12-14 منٹ میں گل سکتے ہیں
لال لوبیا: 15-18 منٹ میں گل سکتا ہے
3. چھوٹے کٹے ہوئے ٹکڑے
چھوٹے سائز میں کٹے گوشت یا آلو کم وقت میں گل جاتے ہیں۔
4. پانی کا درست تناسب
کم یا زیادہ پانی وقت کو متاثر کرتا ہے۔ مناسب مقدار بہت ضروری ہے۔
5. پریشر آنے کے فوراً بعد ٹائمنگ کا آغاز
اکثر لوگ ٹائمر پریشر آنے سے پہلے شروع کر دیتے ہیں، اس سے وقت زیادہ لگتا ہے۔ جب سیٹی آئے یا پریشر بنے، تب ٹائمنگ شروع کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں