پرانی نارویجن گاڑیاں جرمنی میں بیچنے کی کوششیں

ناروے میں ٹیسلا گاڑیوں کے مالکان اپنی استعمال شدہ گاڑیاں جرمنی میں بیچنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔نارویجن اخبار روزمرہ کی صنعتی زندگی Dagens Næringslivلکھتا ہے کہ ٹیسلا گاڑیوں کے اشتہارات تیس فیصد نارویجن مالکان کے ہیں۔یہ اشتہارات مختلف ویب سائٹس اور موبائیل سروسز پہ دیے جا رہے ہیں۔
یورپ میںذیادہ سے ذیادہ برقی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔آپ کے پیٹ میں کچھ برف ہونی چاہیے ۔یہ بات برگن کے ایرک نے کہی جو کہ انٹر نیٹ پر اپنی گاڑی فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
نارویجن ایوی ایشن کے گروپ لیڈر پیٹر ہائگ لینڈ نے کہا کہ ناروے کی ایکسپورٹ مقامی تجارت میں توسیع کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔نارویجن کار مالکان یہاں کے موسم کی وجہ سے خاص قسم کی گاڑیاں رکھنا پسند کرتے ہیں۔
ٹیسلا کمپنی اب تک ناروے میں چھ ہزار گاڑیاں فروخت کر چکی ہے جبکہ ناروے میں اسکا تین فیصد حصہ ہے۔اس کے علاوہ اس کمپنی کے اپنے ملک امریکہ میں اسکی فروخت کا تناسب صرف اعشاریہ دو ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں