پراسرار آوازیں سن کر ہزاروں لوگوں نے ’درندے‘ کو ڈھونڈنے کے لیے پہاڑ چڑھنا شروع کردیا

پراسرار آوازیں سن کر ہزاروں لوگوں نے ’درندے‘ کو ڈھونڈنے کے لیے پہاڑ چڑھنا شروع کردیا

چین میں پہاڑ سے آنے والی ایک پراسرار آوازسن کر ہزاروں لوگ اس پراسرار مخلوق کی تلاش میں پہاڑ پر چڑھ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ گوئی ژاﺅ میں پیش آیا ہے جہاں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پہاڑ سے اکثر ایک تیز چنگھاڑ نما آواز آتی ہے۔ یہ ایسی آواز ہے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں سنی۔ بعض لوگ اسے ڈریگن کی چنگھاڑ کہتے ہیں جبکہ بعض کے خیال میں یہ چیتے کی چنگھاڑ ہے۔

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹے سے پرندے کی آواز ہے جو بہت بلند آواز میں گاتا ہے۔ یہ پرندہ عموماً پہاڑوں میں رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوگ ٹولیوں کی شکل میں آتے ہیں اور اس پہاڑ پر چڑھ کر اس پراسرار مخلوق کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگوں کو پہاڑ پر چڑھنے سے روکنے کے لیے مقامی حکام نے پتھر کے بلاک رکھ کر راستہ بھی بند کر رکھا ہے لیکن لوگ وہاں سے پیدل گزر کر آگے چلے جاتے ہیں۔ حکام نے ماہرین کی ایک ٹیم بھی بلا لی ہے جو اس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے اور معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ حقیقت میں یہ آواز کس چیز کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں