پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

repo..15report۔
اوسلو(عقیل قادر)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی ناروے نے اوسلو میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اوسلو بھر کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر رہنما الیاس کھوکھرنے کی ۔ تقریب سے نارویجن پارلیمنٹ کے سابق ڈپٹی سپیکر اختر چوہدری ، اوسلو سٹی کونسل کے ایم پی اے ڈاکٹر مبشر بنارس، راجہ خالد اسحاق، معروف سیاسی رہنما طلعت بٹ، نارویجن تارکین وطن فورم کے چیئر مین اطہر علی، ریسرچ اسکالرسید سبطین حسین شاہ، الیاس کھوکھر اور نائب صد ر پیپلز پارٹی ناروے علی اصغر شاہد نے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا، پہلی اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا اور کبھی اپنے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ ذوالفقاربھٹو جیسے لیڈر بہت کم پیدا ہوتے ہیں اور وہ اپنی عظیم قربانیوں کی بدولت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکریڑی مرزا ذوالفقار نے ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ ملک و ملت کے لیے بھٹو خاندان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ اس موقع پر متعدد پاکستانی نثزادنارویجن شخصیات بھی موجود تھیں جن میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، ممتاز بزنس مین راجہ عاشق حسین، چوہدری فیض احمد، اسلام أباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے سابق صدر ریاض احمد، معروف شاعر آفتاب وڑائچ، معروف صحافی شریف گوندل، میاں صفدر، قاسم محمود اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور انکے دراجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

rep10orepo..17

اپنا تبصرہ لکھیں