پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں
کہ پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے اگر کراچی
سے خیبر تک عوام دو تہائی اکثریت دے دیں تو وہ ملک کا نطام بدل دیں
گے بھکر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دھرنے نے پاکستانی عوام کے شعور کو بیدار کردیا اور اسی دھرنے نے ڈرے ہوئے لوگوں کو ہمت دی ہے، 90 دن کے دھرنے اور قربانیوں نے سوئے ہوئے کو جگا دیا، ہم ان حکمرانوں کو للکار رہے ہیں جنہوں نے عوام کو حقوق نہیں دیئے، غریب دشمن اور کرپٹ حکمرانوں کو للکار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے غریبوں کی جنگ اس لئے لڑ رہے ہیں تاکہ اس سے اللہ تبارک تعالیٰ اس کے رسول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم اور علیؑ مرتضیٰ راضی ہوں، اب پاکستان میں کمزوروں اور طاقتوروں کی جنگ شروع ہوچکی ہے، اس جنگ کا پہلا امتحان دریا خان میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی بنیاد مصطفویؐ اور حسینیؑ طرز پر رکھنا چاہتے ہیں، آج کے حکمران قومی خزانے کو لوٹ کر کھا گئے، 65 برس اس ملک کے عوام حکمرانوں کے سامنے ڈر کر بیٹھے رہے، اس طرح انسان کو اپنا حق نہیں ملتا بلکہ طاقتوروں کے خلاف اٹھنا پڑتا ہے، ہم ضمنی انتخاب اس لئے لڑرہے ہیں تاکہ لوگ برادریوں میں تقسیم نہ ہوں اور مظلوم اور مجبور عوام کو لڑنے کا سلیقہ آئے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی سے خیبر تک عوام دو تہائی اکثریت دے دیں تو وہ ملک کا نظام بدل دیں گے اگر ان کی حکومت آئی تو وڈیروں کے محل چھین کر ہر بےگھر کو گھر دیاجائے گا، ہر بے روزگار کو روزگار ملے گا اور انہیں بنیادی ضرورت کی چیزیں نصف قیمت پر ملیں گی، جلسے کی سکیورٹی کیلئے سات سو پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، جبکہ جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب تھے، ڈی پی او بھکر کے مطابق جلسہ گاہ کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملے کی جانب سے سرچنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد لوگوں کو جلسہ گاہ آنے کی اجازت دی گئی، جلسہ گاہ اور اسٹیج کی سکیورٹی کی ذمہ داری عوامی تحریک کے کارکن سنبھالیں گے۔
Klikk her for å svare eller videresende
|