پاؤں پہلے یا پہیہ

ڈاکٹر آراے امتیاز
یہ جملہ امریکن ہسپتال کے باہر لکھا ہوا ہے۔جس مین صرف دل کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔علاج کے ساتھ ساتھ وہاں دل کے مریضوں کو پیدل چلنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔پیدل چلنے سے صرفدل کے مریضوں کو ہی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ بے خوابی کے مریضوض کی بے خوابی بھی دور ہو جاتی ہے۔دئمی قبض اور تبخیر کے مریضوں کو ضرور پید چلنے کا مشورہ دینا چاہیے۔پھر بواسیر کے مریضوں ک لیے پیدل چلنا ایک نعمت ہے۔موٹاپے کے مریضوں کو تو اس سے چھٹکارا ہی نہیں تو انہیں تو کم از کم چھ کلو میٹر روز پیدل چلنا چاہیے۔
یہ وہ مشورے ہیں جو کم خرچ اور بالا نشین ہیں ہمارا مقصد بھی یہی ہے۔کہ عوام کی توجہ میڈیسن سے ہٹا کر حفظان صحت کے اصولوں کی جانب مبذول کرائی جائے۔ایک تو اسن کے اخراجات بچیں گے دوسرے انہیں دائمی صحت نصیب ہو گی۔ادویات سے وقتی طور پر حاصل کی گئی صحت پائیدار نہیں ہوتی۔پھر عام طور سے ان سے مرض کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ انتقال مرض ہوتا ہے یعنی پہلے جگر خراب تھا پھر گردے خراب ہو گئے۔اس کا علاج کیا تو دل کی بیماریاں شروع ہو ئیں وغیرہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جو صحت ملے گی وہ جسم کو متوازن رکھے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں