ٹیلینور کمپنی کے سربراہ کو چشم پوشی کی سزا

ومپل ڈاٹ کوم نے ٹیلینور کے لائیسنس کی غیر قانونی ادائیگی کی ہے ۔جبکہ ٹیلینور کمپنی ان شئیرز کی مالک تھی۔نارویجن ٹیلینور کمپنی کو بہت ذیادہ
تنقید کا سامنا ہے۔اس لیے کہ کمپنی نے ازبکستان میں کام شروع کرنے کے لیے غیر قانونی لائسنس کی ادائیگی کی تھی۔
کمپنی کے دو گذشتہ سربراہان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ومپل ڈاٹ کوم کے بارے میں تمام تفصیلات جانتے ہوئے بھی صاف طور پر عدالت کو نہیں بتائیں۔اس لیے ان پر حققت کی پردہ پوشی کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
ناروے کے قانون کے مطابق اگر کوئی نارویجن شخص کسی بھی قسم کی بے ایمانی میں ملوث پایا جائے گا خواہ وہ بے ایمانی ملک سے باہر ہی کیوں نہ ہو اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ Beate Sj229fjellبیٹے شیفل جو کہ اوسلو یونیورسٹی میں قانون کی پرو فیسر ہیں انہوں ے کہا کہ ومپل ڈاٹ کوم کمپنی کی غیر قانونی کاروائیوں سے یہ دو نوں سربراہان واقف تھے مگر وہ انہیں حکام کے نوٹس میں نہیں لائے اور نہ ہی انہیں روکا اس لیے ان پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
سوائن Svein Aaser آسر ٹیلینور کمپنی کا سر براہ تھا اسے وزیر صنعت مونیکا نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا تھا کیونکہ وہ اب اقابل اعتبار نہیں رہا تھا۔اب سوائن اور اس سے پہلے سربراہ دونوں پر مقدمات چلائے جائیں گے۔نارویجن اسمبلی میں اس کیس پر بحث کی جائے گی۔اسمبلی ممبر نے این آر کے چینل صدر اسمبلی اولیمکOlemic Thommessenسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ کوئی صحیح تفصیلات مکمل بیان نہ کرے۔
اس کیس میں کمپنی کی بے ضابطگیوں کی تفتیش کی جائے گی ۔لیکن سربراہ کی ملازمت کے طریقہ کار کی تفتیش نہیں کی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں