ٹرین سروس ایک ہفتے کے لیے معطل ہونے کی وجہ سے تیس ہزار مسافر متاثر
ناروے کی طویل ترین سرنگ بند کرنے کی وجہ سے اوسلو کے مشرق سے لے کر شمالی حصے تک ایک ہفتہ تک کے لیے ٹرین سروس بند رہے گی۔ٹرین کے مسافروں کو اس کی جگہ بسیں مہیاء کی جا رہی ہیں۔ٹرانسپورٹ منسٹر کیٹل Ketil Solvik-Olsen کا کہنا ہے کہ موسم گرماء کی وجہ سے ٹرینوں میں کم مسافر سفر کرتے ہیں اس لیے ریلوے لائنوں کی مرمت کے لیے یہ بہتر وقت ہے۔
ٹرین سروس سوموار سے لے کر اتوار تک یوویک،گارڈیمون اور اوسفولڈ کے علاقوں میں معطل ہے۔اس وقت اوسلو کے مرکزی اسٹیشن سے گریفسین،لیلے استرم ،برین اور شی Grefsen, Bryn, Lillestrom and Ski.کے درمیان مسافروں کی آمدو رفت کے لیے تین سو بسیں چلائی گئی ہیں۔
یہ بسیں اوسلو کے مرکزی اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر انیس پر پارک کی جا رہی ہیں۔فولو ٹرانسپورٹ پراجیکٹ اس وقت ناروے کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔اس کا سب سے اہم حصہ ملک کی طویل ترین سرنگ جو کہ بیس کلو میٹر طویل ہو گی کی تعمیر ہے۔اس کے علاوہ اوسلو کے مرکزی اسٹیشن سے شی کے مرکز تک ڈبل ٹریک کے ساتھ ایک ریلوے لائن اور نیا شی ریلوے اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ پر پچھلے سال ہی کام کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ سن دو ہزار اکیس میں اسکی تکمیل متوقع ہے۔
NTB/UFN