
آج کے دور میں معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں بہت ضروری ہیں ۔
انہی کوششوں میں سے ایک اہم قدم ویلفیئر سوسائٹی کا قیام ہے۔ ویلفیئر سوسائٹی ایسے افراد کے گروہ کو کہتے ہیں۔ جو مل کر معاشرے کے غریب محتاج اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس کا اہم اور بنیادی مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود اود تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات کو بہتر بنانا ہوتا ہے ۔ویلفیئر سوسائٹی معاشرے میں محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہے۔ جب لوگ مل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ تو اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔ ایسے ادارے غریب بچوں کی تعلیم میں مدد کرتے ہیں۔ اس طرح معاشرے میں احساس ذمہ داری اور انسانیت کا جذبہ مضبوط ہوتا ہے ۔بات کرتے ہیں ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں کسلیاں سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ امن محبت، خلوص…
سہیل تاجک اور ان کی ٹیم وہ واحد ٹیم ہے ۔جو سول ہسپتال پنڈ دادن خان کے مریضوں اور ان کے لواحقین میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے تین سال مکمل ہو گئے ہیں ۔ بے روزگاری مہنگائی اور دور دراز دیہاتوں سے آنے والے مریضوں اور لواحقین کے لیے ہمدم سوسائٹی کسلیاں پچھلے تین سال سے فی سبیل اللہ کھانا تقسیم کر رہی ہے۔ 25 فروری 2023 کو ہفتے میں چار روز (جمعرات تا اتوار) رات کو سول ہسپتال پنڈ دادن خان کے مریضوں اور لواحکین میں کھانا تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا تھا ۔جسے تقریبا دو سال بعد پانچ روزہ کھانا (سوموار تا جمعہ) کر دیا گیا ہے گزشتہ تین سال میں ٹیم ہمدم سوسائٹی کسلیاں نے محدود وسائل، خراب موسم اور کئی مشکلات کا سامنا کیا، مگر ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی ٹیم ہر طرح کے حالات میں ثابت قدم رہی۔۔۔۔۔۔۔

اور تین سال سے کسلیاں گاؤں میں کھانا تیار کر کے سول ہسپتال بیڈ ٹو بیڈ باعزت طریقے سے کھانا تقسیم کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سوسائٹی نے ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں 130 لوگوں کو راشن دینے کا کام بھی شروع کیا ہوا ہے اس کے ساتھ گورنمنٹ سکول میں مستحق بچوں کو سردیوں میں سویٹرز شوز اور شالز مہیا کرتے ہیں۔
ہمدم ویلفیئر سوسائٹی نے کسلیاں گاؤں کی گلیوں کو پکا کروانے میں بھی امداد دی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ واٹر کولر لگوائے ہیں۔ تاکہ لوگ ٹھنڈا پانی پی سکیں۔ گاؤں میں بس اسٹیشن پر بہت سارا کام اس سوسائٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے۔ تاکہ مسافروں کو بس سٹاپ پر کسی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مزید ان کی ایمبولینس سروسز بھی موجود ہیں ۔سرکاری ایمبولنس کے علاوہ اگر کسی مریض کو باہر کے شہر جیسے راولپنڈی یا اسلام آباد میں ریفر کیا جائے اور وہ مریض مستحق کو غریب ہو تو یہ ہمدم سوسائٹی اس مریض کی مدد کرتی ہے۔ اور اپنی ایمبولینس کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ہمدم ویلفیئر سوسائٹی نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گاؤں میں شجرکاری مہم چلائی اور اپنے چھوٹے سے گاؤں میں 300 سے 400 پودے لگائے۔
پچھلے سال گرمیوں کے موسم میں کسلیاں گاؤں کی پائپ لائن خراب ہونے کے باعث ٹوٹ گئی اور اس گاؤں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا واٹر سپلائی کی کمپنی والوں کے پاس اتنا فنڈ نہیں تھا کہ جو بڑے بڑے پائپ ٹوٹے ہیں یا خراب ہوئے ہیں لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کچھ کر لیں ۔اس سنگین صورتحال میں ہمدم ویلفیئر سوسائٹی نے واٹر سپلائی کمپنی کو فنڈ دیا تب جا کر پائپ ٹھیک ہوئے اور لوگوں کو پانی دستیاب ہوا۔

اپنے گاؤں کے لیے اس سوسائٹی نے بہت کام کیا اگر اس طرح کی ویلفیئر سوسائٹی ہر گاؤں ہر شہر اور ہر چھوٹے علاقے میں بن جائے تو ہمارے ملک کے بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔عوام کو حکومت کے ساتھ قدم ملا کر چلنا چاہیے ۔سہیل تاجک جیسے لوگ ہوتے ہیں جو معاشرے کی فلاح اور عوام کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کی ٹیم میں جو لوگ کام کرتے ہیں وہ بھی قابل تعریف لوگ ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کی کوششوں کو اللہ تعالی قبول فرمائے اور ان کو مزید ہمت اور طاقت عطا فرمائے تاکہ یہ غریب مستحق اور معذور لوگوں کی مدد کر سکیں اور ان کا مسیح بن سکیں
آمین

mashallah ver informative information . realy great effort miss gull
mashallah ver informative information . realy great effort miss gull .
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
اگر کسلیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن یہ کام کر رہی ہے تو وہ لوگ اپنی زندگی کا مقصد پورا کر رہے ہیں۔ بے لوث،بے غرض اور بنا کسی لالچ کے دوسروں کے کام آنا ہی اصل نیکی ہے،ایسے لوگوں کا مقصد زندگی رضائے الٰہی ہوتا ہے ،اللہ تعالیٰ ان کی نیک کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہمارا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ان جیسی فاؤنڈیشن کی مالی معاونت کرکے اس کار خیر میں حصہ لیں۔