ویرات کوہلی نے جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا، انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے کے قریب بھی پہنچ گئے

ویرات کوہلی نے جیک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا، انضمام الحق کا ریکارڈ توڑنے کے قریب بھی پہنچ گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے مجموعی طور پر اس فارمیٹ میں 11,609 رنز بنا لئے اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر جیک کیلس کو پیچھے چھوڑد یا۔

اس فہرست میں ویرات کوہلی سے اوپر پاکستان کے مایہ ناز سابق بلے باز اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 11,739 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر براجمان ہیں جنہوں نے 18,326 رنز بنا رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں