وہ جو روشنی کا اک استعارہ تھا…نہ رہا

کالم نگار شازیہ طاہر
اٹلی
انا للّٰہ وا انا الیہ راجعون۔۔۔۔ عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے۔ انسانیت اور محبت کا ایک عظیم باب ختم ہوا۔
آج دنیا ایک ایسی ہستی سے محروم ھو گئی ھے جس کے دل میں انسانیت کی بےلوث خدمت، جزبہ ایثار اور خلقِ خدا کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا تھا..پاکستان آج ایک بہت عظیم شخصیت سے محروم ھو گیا ھے.وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے.پاکستان میں عبدالستار ایدھی  جیسے بہت کم لوگ ہیں جو سچے دل،اخلاص اور اچھی نیت کے ساتھ اپنا کام کسی صلے اور لالچ کے بغیر کئے جاتے ہیں.عبدالستار ایدھی روشنی کا ایک مینارتھے جو پوری دنیا میں پاکستان کے لئے باعث فخر تھے.انسانیت کے لئے ایدھی صاحب کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی.                           
   ہم سب للہ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےاور ایدھی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے..آمین
ہزاروں سال نرگس اپنی بےنوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ھوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
اپنا تبصرہ لکھیں