وہ ایک خاص لمحہ

گل بہار بانو
سردیوں کی ٹھنڈی رات،
ہر ایک نیند کی وادی،
میں جا چکا تھا۔
سارا شہر جیسے سو رہا تھا۔ اور ہر طرف گہرا سناٹا چھایا ہوا تھا۔
مگر فیصل کی آنکھوں سے نیند کو سوں دور تھی۔
آنکھوں میں بے چینی تھی۔
اور دل کا سکون تو جیسے ختم ہو چکا تھا۔ کہنے کو ہر چیز موجود تھی۔ گھر، گاڑی، دولت سب کچھ مگر اس کی زندگی خالی تھی۔
رات کے اس پہر وہ کھڑکی کے قریب کھڑے ہو کر آسمان کو دیکھ رہا تھا۔ جیسے تاروں بھرے آسمان اور خاموشی میں اپنے آپ کو ڈھونڈ رہا ہو۔ وہ سوچ رہا تھا۔ کہ زندگی کیا ہے؟ وہ ہر روز آفس جاتا، ہر روز وہی روٹین شامیں ڈھلتی، اور راتوں کے پہر ایک اندھیرے کی چادر لپیٹ لیتے۔ ہر وقت کا غصہ، فریب، لاپرواہی، ٹینشن ،ماں باپ کی بات نہ ماننا، غرض ہر وہ گناہ جو فیصل سے ہوتے۔ وہ اسے بے چین کیے رکھتے آج بھی اسے نیند نہیں آرہی تھی۔
اس کی نظر الماری پر پڑے ہوئے قران پاک پر پڑی ۔جو برسوں سے اس نے کھول کر نہیں دیکھا تھا۔ اچانک اس کے دل میں خیال آیا اور اس نے لرزتے
ہاتھوں سے قرآن پاک اٹھایا ۔اور دل نے آواز لگائی۔ کہ پڑھو اس کتاب کو اور فیصل نے لرزتے ہاتھوں سے قرآن پاک کھولا ۔۔۔۔۔۔۔
اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ۔وہ آیت تھی۔
” اور تم سب اللہ کی طرف توبہ کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ” سورۃ نور
( آیت نمبر 31 )
فیصل کے ذہن میں ساری زندگی ایک فلم کی طرح چلنے لگی ۔بے پرواہی ،جھوٹے وعدے ،نافرمانی، ضائع کیے گئے وہ دن جب وہ اللہ سے دور بھاگتا رہا۔ اس نے اس لمحے اللہ سے سچے دل سے معافی مانگی اور توبہ کی اپنے تمام گناہوں سے وہ فورا اٹھا نماز بچھا کر اپنے رب کے حضور پیش ہوا اور وہ ایک لمحہ ہی تھا۔ وہ لمحہ ہی تھا۔ جس نے اس کی ساری زندگی بدل کر رکھ دی۔ اور اس نے اس لمحے میں دعا کی کہ اے رب مجھے اس ایک لمحے کی توبہ کو میری پوری زندگی کا رخ بدل دینے والا لمحہ بنا دے۔
میں بہت تھک گیا ہوں ۔تیرا در ہی میری آخری امید ہے ۔مجھے معاف فرما بس وہ ایک لمحہ تھا جو فیصل کو پوری زندگی بدل گیا ۔
صبح جب سورج نکلا تو فیصل کے چہرے پر سکون کی روشنی چمک رہی تھی۔ دل بھی ہلکا ہو گیا تھا ۔برسوں کا بوجھ اتر گیا ہو۔ اس نے پہلے دفعہ دل سے نماز پڑھی۔ ماں کے قدم چومے۔ اور اپنے گناہوں سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی انسان چاہے کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو اگر سچے دل سے توبہ کر لے تو اللہ اس کے سارے گناہ معاف فرما دیتا ہے زندگی بدلنے کے لیے کبھی ایک لمحہ ہی کافی ہوتا ہے بس نیت خالص ہونی چائیے

وہ ایک خاص لمحہ“ ایک تبصرہ

  1. “ماشاءاللہ! کہانی ‘ایک لمحہ’ نے ہمیں سکھایا کہ صرف ایک لمحہ ہماری زندگی بدل سکتا ہے۔ اگر ہم سچے دل سے توبہ کریں تو اللہ ہمارے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ اللہ بہت مہربان اور رحیم ہے۔”

اپنا تبصرہ لکھیں