منگل کے روز سلوی Sylvi Listhaug نے پناہ گزینوں اور ان کی انٹیگریشن کے بارے میں کچھ تجاویز حکومت کو بھیجیں لیکن انہیں مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ اب صورتحال بدل چکی ہے اور ان کے مشورے ناروے آنے والے پناہ گزینوں کو مزید مسائل میں گھیرلیں گے۔جبکہ ان کے مشورے نومبر میں پناہ گزینوں کے بارے میں بننے والی پالیسیوں کے مطابق تھے۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی پناہ گزینوں کے متعلق حکومت کی جاری کردہ پالیسیوں کی لسٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔اس کے مطابق نارویجن حکومت ملک میں پناہ گزینوں کو سیٹ کرنے کی شرائط کو مشکل بنا رہی ہے۔پناہ گزین پانچ سال بعد ناروے میں رہائش کا ویزہ ایپلائی کرسکیں گے۔وہ بھی ایسی صورت میں اگر وہ نارویجن زبان کا امتحان پاس کر لیں ۔جبکہ انہیں اپنے لیے تعلیم اوررہائش کا بھی بندو بست کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ یہاں رہائش اختیار کرنے کے لیے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں تحفظ کی ضرورت کا برقرار رہنا بھی ضروری ہو گا۔
NTB/UFN

Recent Comments