ایک لڑکا ، ایک گھر میں اخبار پہنچانے جایا کرتا تھا، لیکن ایک دن اسے پتہ چلا کہ ان کا لیٹر بکس بند ہے،
اس نے دروازہ کھٹکھٹایا۔
ایک بزرگ آدمی نے، دھیرے دھیرے قدموں کے ساتھ، دروازہ آہستہ سے کھولا۔
لڑکے نے پوچھا: “جناب، آپ نے اپنا لیٹر بکس کیوں بند کیا ہوا ہے؟”
انہوں نے جواب دیا: “میں نے جان بوجھ کر اسے بند کیا ہے۔”
مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا: “میں چاہتا ہوں کہ تم روزانہ میرے دروازے پر اخبار لے کر آؤ،
دروازہ کھٹکھٹاؤ یا گھنٹی بجاؤ اور مجھے ذاتی طور پر اخبار دو۔”
لڑکے کو حیرت ہوئی، اس نے جواب دیا: “یقیناً، لیکن اس سے تو دونوں کے لیے مشکل ہوگی ،
اور وقت کا ضیاع ہوگا۔”
انہوں نے کہا: “کوئی بات نہیں۔ میں تمہیں ہر ماہ دروازہ کھٹکھٹانے کی فیس اضافی دوں گا۔”
پھر انہوں نے التجا بھری نظروں سے کہا:
“اگر کبھی تم نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کوئی جواب نہ ملا، تو براہ کرم پولیس کو اطلاع دینا۔”
بزرگ کی درخواست سن کر نوجوان اخبار فروش چونک گیا اور پوچھا:
“کیوں جناب؟”
انہوں نے جواب دیا: “میری بیوی انتقال کر چکی ہے،
میرا بیٹا ملک سے باہر ہے،
اور میں یہاں اکیلا رہتا ہوں۔
کون جانے کب میری موت آ جائے۔”
اس لمحے، اخبار فروش نوجوان نے بوڑھے آدمی کی آنکھوں میں دھندلاہٹ اور نمی دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا: “میں کبھی اخبار نہیں پڑھتا۔
میں نے اسے صرف اس لیے خریدتا ہوں ، تاکہ دروازہ کھٹکھٹنے یا گھنٹی بجنے کی آواز سن سکوں،
ایک مانوس چہرہ دیکھ سکوں،
اور کچھ لمحے خوشی کے گزار سکوں۔”
انہوں نے اپنے ہاتھ جوڑے اور کہا: “بیٹا، براہ کرم ایک احسان کرو۔
یہ میرے بیٹے کا نمبر ہے جو ملک سے باہر ہے۔
اگر کسی دن میں دروازہ نہ کھولوں، تو براہ کرم میرے بیٹے کو اطلاع دینا۔”
کبھی کبھی آپ سوچتے ہوں گے کہ ،
لوگ روز سویرے آپ کو واٹس ایپ پر کیوں پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔
حقیقت میں، ان کی صبح کی سلام دعا بالکل اسی طرح ہے جیسے دروازے کی گھنٹی بجانا۔
یہ ایک طریقہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خیریت معلوم کریں اور اپنے پیار کا اظہار کریں۔
لیکن دوسری طرف کہانی میں ایک باپ کا درد بھی دیکھ لیں کہ اپنی اولاد کے ہوتے ہوئے بھی لاوارث ہے یہ صرف ایک کہانی نہیں ہے بلکہ آج کے معاشرے میں یہ عام ہے
ویسے ہی نہیں “اولڈ ایج ہوم” نے اتنی ترقی کی یہی اولاد کا کارنامہ ہے کہ دو چار پیسے مل جائیں تو والدین کو چھوڑ دیتے ہیں ۔۔۔۔۔ جیسا کہ وہ دنیا میں صرف پیسہ کمانے آئے ہوں*
اللّٰہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور ہمارے والدین کو صحت و تندرستی عطاء فرمائے اور جن کے والدین فوت ہوچکے ہیں ان کی کامل معفرت فرمائیں..🤲. آمین

Recent Comments