ہزاروں کی تعداد میں مسافر کمپنی کو ٹکٹوں کی مد میں اٹھاسی کراؤن فی ٹکٹ کے حساب سے جمع کروا چکے ہیں۔جبکہ ابھی تک سرکاری طور پر اس فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔موسم سرماء میں اس کمپنی نے اپنے کرایوں میں اٹھاسی کراؤن کا اضافہ کیا تھا۔اس اضافہ کا مقصد ٹیکس کی اس رقم کو پورا کرنا تھا جو کہ یکم اپریل سے لوگو ہونا تھا۔لیکن یہ ٹیکس کینسل کر دیا گیا۔۔
کرائے میں اضافہ نیو یارک میں کیا گیا تھا۔جسکا مقصد کچھ اضافی اخراجات کو کنٹرول کرنا تھا۔یہ اضافہ یکم اپریل سے شروع کیا گیا تھا۔یہ بات واٗڈ رو کے کمیونیکیشن افسر Silje Brandvoll نے ایک مقامی اخبارکوبتائی۔انہوں نے بتایا کہ یہ اضافہ صرف کمپنی کے کمرشل روٹس کے لیے ہے۔جو کہ کہ کل روٹس کا ساٹھ فیصد حصہ بنتا ہے۔
برینڈ ول Brandvoll کے مطابق اگر ایک مسافر پی ایس او روٹ پر سفر کرتا ہے تو اس مسافر کی ٹکٹ کا کچھ حصہ حکومت ادا کرے گی۔
جبکہ ہماری کمپنی ہر مسافر کے لیے اٹھاسی کراؤن کی رقم ادا نہیں کرے گی۔اس طرح کمپنی پر بہت ذیادہ اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔
نارویجن ائیر لائن اور ایس اے ایس کے مطابق کسی بھی ائیر لائن نے اپنی ٹکٹوں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔
NTB/UFN