وائت ویت سینٹراوسلو میں انٹر کلچرل وومن گروپ میں کورسز کا بھرپورآغاز

)نمائندہ خصوصی اردو فلک نیوز ڈیسک(جمعرات کے روز پچیس اگست کی شام پانچ بجے وائت ویت سینٹر میں سخت بارش کے باوجود خواتین وحضرات نے مختلف کورسز کے تعارفی پروگرام میں بھرپورحصہ لیا۔ اس موقعہ پر وائت ویت سینٹر میں کھانا پکانے ، نارویجن زبان ، میک اپ اور صحافی کورس میں سب نے حصہ لیا۔کورسز کے بارے میں گروپ کی سربراہ غذالہ نسیم نے مہمانوں کو معلومات دی اور مختلف انسٹرکٹرز نے اپنے اپنے کورسز کروائے۔جنہیں حصہ لینے والوں نے سراہا۔کھانا سکھانے کی کورس انسٹرکٹر روبینہ جبین نے لذیذ مرغ پلاؤ کے ساتھ رائتہ اور انڈے سوجی کا حلوہ دس افراد کے لیے دو گھنٹے میں تیار کیا۔جبکہ اس دوران نارویجن زبان اور صحافت کے کورسز کے ساتھ فرزانہ روزی بیوٹی کئیر کی معلومات بھی دیتی رہیں۔
کورسز کے اختتام پر کورس میں حصہ لینے والوں نے کھانا بنانے والے گروپ کا تیار کردہ لذیذ کھانا کھایا۔اس طرح کورس کا لطف دو بالا ہو گیا۔اس موقعہ پر تنظیم کی سربراہ غزالہ شاہین نے اعلان کیا کہ آئندہ ہر جمعرات کے روز مختلف کورسز میں حصہ لینے والے افراد کھانابنانے وا لے گروپ کا تیار کردہ کھانا کھانے کے علاوہ کم نرخوں پر خرید کر بھی لے جا سکیں گے۔اس طرح انہیں کورس سے گھر واپسی پر کھانا تیار کرنے کی فکرنہیں ہو گی۔ان کی اس تجویز کو موقع پر موجود تمام افراد نے بہت سراہا اور آخر میں سب نے انٹر کلچرل وومن گروپ کے کورسز کی کامیابی کی دعا بھی کی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں