حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ دروازہ رسول اللہ ﷺ پر کلمہ پڑھنے آئے مسلمان ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ❤️ کی بارگاہ میں عرض کرنے لگے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بات پوچھنی ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پوچھو؟ کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جو نیکیاں کی ہے ان کا بھی اللہ ہمیں آجر عطا کرے گا تو نبی کریمﷺ نے فرمایا تو بتا تو نے کیا نیکی کی؟ تو کہنے لگے یا رسول اللہﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کراپنے دو اونٹوں کو ڈھونڈنے نکلا میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اس پار نکل گیا جہاں پرانی آبادی تھی وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا اس کو جا کر میں نے بتایا کہ یہ دو اونٹ میرے ہیں وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آگئے تھے تمہارے ہیں تولے جاؤ انہی باتوں میں اس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں بھی آ گئی میں پانی پی رہا تھا کھجوریں بھی کھا رہا تھا کہ ایک بچے کی رونے کی آواز آئی تو بوڑھا پوچھنے لگا بتاؤ بیٹی آئی کہ بیٹا۔میں نے پوچھا بیٹی ہوئی تو کیا کرو گے کہنے لگا اگربیٹا ہوا تو قبیلے کی شان بڑھائے گا اگر بیٹی ہوئی تو ابھی یہاں اسے زندہ دفن کرا دوں گا اس لیے کہ میں اپنی گردن اپنے داماد کے سامنے جھکا نہیں سکتا میں بیٹی کی پیدائش پر آنےوالی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا میں ابھی دفن کرا دوں گا حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ فرمانے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات سن کے میرا دل نرم ہوگیا میں نے اسے کہا پھر پتہ کرو بیٹی ہے کہ بیٹا ہے اس نے معلوم کیا تو پتہ چلاکہ بیٹی آئی ہے میں نے کہا کیا واقعی تو دفن کرے گا کہنے لگا ہاں ! میں نے کہا دفن نہ کر مجھے دے دے میں لے جاتا ہوں یا رسول اللہ صلی علیہ وسلم وہ مجھے کہنے لگا اگر بچی تمہیں دے دوں تو تم کیا دو گے میں نے کہاتم میرے دو اونٹ رکھ لو بچی دے دو کہنے لگا نہیں دو نہیں یہ جس اونٹ پہ تو بیٹھ کے آیا ہے یہ بھی لے لیں گے حضرت صعصعہ بن ناجیہ ؓ عرض کرنے لگے ایک آدمی میرے ساتھ گھر بھیجو یہ مجھے گھر چھوڑ آئے میں یہ اونٹ اسے واپس دےدیتا ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے تین اونٹ دےکے ایک بچی لی اس بچی کو لا کے میں نے اپنی کنیزکو دیا نوکرانی اسے دودھ پلاتی یا رسول اللہﷺ وہ بچی میرے داڑھی کے بالوں سے کھیلتی وہ میرے سینے سے لگتی حضور ﷺ پھر مجھے نیکی کا چسکا لگ گیا پھر میں ڈھونڈنے لگا کہ کون کون سا قبیلہ بچیاں دفن کرتا ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ڈھونڈنے لگا میں تین اونٹ دے کے بچی لایا کرتا یا رسول اللہﷺ میں نے 360 بچیوں کی جان بچائی ہے میری حویلی میں تین سو ساٹھ بچیاں پلتی ہے حضور ﷺمجھے بتائیں کیا میرا مالک مجھے اس کا اجر دے گا ؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️ کا رنگ بدل گیا داڑھی مبارک پر آنسو گرنے لگے مجھے سینے سے لگایا میراماتھا چوم کے فرمانے لگے یہ تو تجھے آجر ہی تو ملا ہے رب نے تجھے دولت ایمان عطا کر دی ہیں نبیﷺ فرمانے لگے یہ تیرا دنیا کا آجر ہے اور تیرے رسولﷺ کا وعدہ ہےقیامت کے دن رب کریم تمہیں خزانے کھول کے دے گا۔امام طبرانی نے اس حدیث کو طبرانی میں لکھا ہے۔

Recent Comments