نیٹ اخبارات کاغذی اخبارات سے ذیادہ مقبول

سن دو ہزار چودہ کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نیٹ بیرومیٹرسے پیمائش سے یہ نتائج سامنے آئے ہیں کہ نیٹ کے اخبارات کاغذی اخبارا ت سے ذیادہ قارئین میں مقبول ہیں۔نارویجن میڈیا بیرو میٹرکے اعدادو شمارمرکزی نارویجن پیمائش بیو رو نے منگل کے روز جاری کیے۔
نارویجن نیٹ بیرو میٹر کے مطابق سن دو ہزار چودہ میں چون فیصد 54% قارئین نے نیٹ کے اخبارات کا مطالعہ کیا جب کہ پرنٹ شدہ اخبارات چھیالیس فیصد ق46% قارئین نے پڑہے۔نارویجنوں میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔پچھلے چند برسوں سے انٹرنیٹ کے یومیہ استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔سن انیس سو تیرہ میں تمام نارویجنوں نے ایک دن میں پچاسی فیصدانٹرنیٹ استعمال کیا۔جبکہ دو ہزار چودہ میں یومیہ تمام ناروینوں نے اٹھاسی فیصد انٹرنیٹ استعمال کیا۔جبکہ اس سے پہلے یومیہ اس قدر ذیادہ انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا گیا۔یہ اضافہ صرف مردوں میں دیکھنے میں آیا ہے جن کا تعلق مختلف عمروں سے ہے۔جبکہ نو جوان نسبتاً ذیادہ وقت استعمال کرتے ہیں۔سولہ سے چوبیس سال کی عمر کے افراد چوبیس گھنٹے میں تین گھنٹے اور چوبیس منٹ استعمال کرتے ہیں۔
نارویجنوں کی اکثریت انٹرنیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا کو چیک کرتی ہے۔چو نسٹھ فیصدنارویجن یومیہ فیس بک کو چیک کرتے ہیںجب کہ بائیس فیصد دوسرے سوشل میڈیاز کو چیک کرتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں