نیدر لینڈ کے سفیر بھی پاکستان کی خوبصورتی کے مداح ہو گئے ، شاندار پیغام جاری کر دیا

نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے اہلیہ دیگر غیر ملکی وفد کے ہمراہ خان پور بدھ مت اسٹوپہ کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران نیدر لینڈ کے سفیر والٹر پلائپ نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے جنت نظیر اور پر امن ملک ہے، سیاحت کے حوالے سے آثار قدیمہ کی بے شمار سائیڈ زاور وادیاں پاکستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی خان پور کا ریڈ بلڈ مالٹا اپنی پہچان رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں