نیا نارویجن پاسپورٹ نئے رنگ اور نئے قوانین

پولیس ڈائیریکٹریٹ اس وقت ناروے میں نیا پاسپورٹ متعارف کروانیکی تیاریوں میں مصروف ہے۔اس میں کئی تبدیلیاں ہوں گی۔آپکے پاس اس وقت جو پاسپورٹ ہے اسکی معیاد اس پردرج تاریخ کے مطابق ہی ہو گی۔تاہم اس سلسلے میں یاد رکھیں کہ کئی ممالک کی امیگریشن پالیسی کے مطابق اپنے وطن میں واپسی تک آپکے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم چھ ماہ تک ہونی چاہیے۔
اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک میں سفر کرتے وقت یہ چیک کرلیں کہ کیا اس ملک کے امیگریشن قوانین اور شرائط آپ کے ملک سے مختلف ہیں۔
پولیس ڈائیریکٹریٹ کے سینیئر افسر اونی Unni Norum کے مطابق پاسپورٹ فیس اور قوانین میں تبدیلی محکمہء انصاف کرے گا۔سن دو ہزار چودہ میں ایک مقابلے میں Neue Design Studio نے پاسپورٹ ڈیزائن کا ایک مقابلہ جیتا تھا۔اس نئے پاسپورٹ کے اندر ناوے کے قدرتی مناظر کی تصاویر تھیں جن میں جھیلیں پہاڑ اور شمالی روشنیوں کے خوبصورت منظر ہیں۔پولیس ڈائیریکٹریٹ کے مطابق نے پاسپورٹ کے رنگ بھی نئے ہوں گے۔موجودہ میرون پاسپورٹ کا رنگ سرخ ہو گا۔جبکہ تارکین وطن کے پاسپورٹ کا رنگ سفید ،ڈپلومیٹ اور مقامی افراد کے پاسپورٹ کا رنگ سبز ہو گا۔
یہ تبدیلی سن دو ہزار اٹھارہ میں عمل میں لائی جائے گی۔اسی وقت نارویجن شناختی کارڈ بھی تبدیل کیا جائے گا۔اس لیے شناختی کارڈ اور نارویجن پاسپورٹ ایک ہی وقت مں بنوایا جا سکے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں