نسل منافرت کے نعرے کے جواب سے فنکار کا کیرئر تباہ

امریکن اداکار رچرڈ مائیکل نے اپنی سوانح عمری میں اس واقعہ کا ذکر کیا جس نے انہیں عروج سے زوال کی طرف لا پھینکا۔
امریکی فنکار رچرڈ مائیکل نے اپنی سوانح عمری کی کتاب میں اٹھارہ سال پہلے پیش آنے والے واقعہ کا ذکر کیا جب وہ ایک پروگرام کے دوران اس وقت غصہ میں آ کر آپے سے باہر ہو گئے تھے جب پبلک میں سے ایک شخص نے ان پر نسل پرستانہ جملہ کسا اور انہوں نے اسے غصہ میں آ کر بدصورت کا خطاب دیا۔اس جملہ کی وجہ سے انکی مقبولیت کا گراف اچانک نیچے گر گیا۔
اس کے بعد وہ کبھی دوبارہ سٹیج پر اپنی پر فارمنس نہ دے سکے اس واقعہ کے حوالے سے وہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ کاش مین اس وقت بجائے غصہ کا جواب دنے کے اپنی گاڑی ہی دھو لیتا تو یہ ذیادہ بہتر تھا۔رچرڈ نے اپنی کتاب داخلہ اور باہر نکلنا میں لکھا ہے کہ مجھے اس وقت یہ تسلیم کر لینا چاہیے تھا کہ میرا موڈ آج اتنا خوشگوار نہیں ہے۔تو مجھے آج گمنامی کے یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں