ناروے ۔منہا ج پبلیکیشن کی آئی فون پرقرآن مجیدکے اردو انگریزی ترجمہ کی نئی ایپلیکیشن

ناروے۔منہاج پبلیکیشن نے iPhon پر قرآن مجید کے اردو /انگریزی ترجمہ کی نئی اپلیکیشن متعارف کروا دی

اوسلو(عقیل قادر) منہاج پبلیکیشننے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے موقع پر iPhon (ios) سسٹم کے لیے نئی اپلیکیشن متعارفکروائی ہے جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن “عرفان القرآن” اُردو ، سندھی،فینیش، نارویجن اور انگریزی زبانوں میں موجود ہے ۔اس اپلیکیشن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن کے علاوہ بھی مختلف سکالرز کے ترجمہ قرآن دستیاب ہیں

یہ اپلیکیشن Irfan ul Quranاور The Glorious Quranکے نام سےApple سٹور پر مفت ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے جس میں قرآن کریم نہ صرف مطالعہ کے لیے دستیاب ہے بلکہ مختلف قراء کی آواز میں تلاوت بھی سنی جا سکتی ہے ۔ اپلیکیشن میں یہ خوبی بھی ہے کہ اس میںموجود کسی بھی زبان میں الفاظ کے ذریعے تلاش بھی کی جا سکتی ہے ، مثلاً اگر لفظ “امن”لکھ کر تلاش کیا جائے گا تو قرآن مجید کی وہ تمام آیات سامنے آجائیں گی جن میں امن کا ذکر ہو گا ۔ اسی طرح اس میں قرآن مجید سپاروں کے ساتھ ساتھ سورتوں کی شکل میں بھی موجود ہے ۔اپلیکیشن میں قرآن مجید کے متن اور ترجمہ کے لیے اپنی پسند کے رنگوں کا انتخاب کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے اور عبارات کو کاپی کر کے بطورِ حوالہ کسی بھی دوسری اپلیکیشن میں پیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ منہاج پبلیکیشن Android اور Windowsسسٹم کے لیے اپلیکیشن گذشتہ سال متعارف کرا چکی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس اپلیکیشن کو ڈائونلوڈ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں