ناروے ۔اوسلو میں ایک منفرد تقریب کا انعقاد

Best country 3Best country 1اوسلو( عقیل قادر)مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اسوہ رسولﷺ کی بڑی اہمیت اور قدرو قیمت ہے یہ اسوہ مسلمانوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے اور معیار ہدایت بھی اس لیے مسلمان جہاں کہیں اور جن حالات میں ہوتا ہے اپنے مسائل کا حل اسوہ رسول ﷺ میں ڈھونڈتا ہے۔ُٓاپنے پیاروں کی خوشیاں منانے کے لیے لوگ مختلف تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں جیسے شادی بیاہ و سالگرہ وغیرہ کی تقاریب مگر اوسلو ناروے میں ایک منفرد تقریب منعقد کی گئی۔یہ تقریب اوسلو کی معروف شخصیت قاری اسرار احمد کی بیٹی فاطمہ احمد کے لیے منعقد کی گئی جس نے صرف چھ سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل کیا۔دیار غیر میں رہتے ہوئے اتنی چھوٹی عمر میں قرآن پاک کو ختم کرنا یقنناََ قابل ستائش ہے اور اس کا کریڈٹ ننھی فاطمہ کے والدین کو جاتا ہے جنہوں نے بڑی محنت اور لگن سے بچی کو قرآن پاک سکھایا۔اس خوشی میں یہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد یہ بھی تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ایسی تقاریب کو فروغ دیا جائے جو دنیا و آخرت سنوارنے کا سبب بنے۔ اس بابرکت تقریب کو مسلم سنٹر فیورست (Furuset) میں منعقد کیا گیا جس کا آغاز قاری نور علی سیالوی نے قرآن پاک سے کیا اور پاکستان کے مشہور و معروف ثناء خوان مصطفی ﷺ قاری عنصر علی قادری نے نعت شریف پیش کی۔ فاطمہ احمد نے بھی اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ اقبال فانی نے اس موقع پر عظمت قرآن کے موضوع پر پُرمغز اور فکری خطاب کیا اور کہا کہ قرآن پاک سے ہمارا تعلق ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہم مصائب کا شکا ر ہیں اگر ہم نے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرنی ہے تو قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرنا پڑے گا اور اللہ کے کلام کو صرف پڑھنا نہیں ہے بلکہ غورو فکر کرنا ہے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ محفل کے آخر پر ذکر الہیٰ کیا گیا اوردرودو سلام سے محفل کا اختتام ہوا۔

Best country 4

اپنا تبصرہ لکھیں