ناروے کے پناہ گزینوں میں دہشت گردوں کی نشان دہی

نارویجن پولیس سیکورٹی کے مطابق یو نائیٹڈ نیشن کے ذریعے ناروے بھیجے جانے والے ہزارپناہ گزینوں میں سے پانچ تا دس افراد دہشت گرد ہیں جو کہ ناروے کی اس رعائیت سے نا جائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ان دہشت گردوں کا تعلق اسلامی انتہا پسند تنظیموں سے ہے۔ یہ پناہ گزین اسلامی انتہا پسند تنظیموں سے متاثرہونے والے افراد پر مشتمل تھے۔یہ بات پولیس سپریڈنٹ سوائن ایرک Svein Erik Molstad نے ایک مقامی نارویجن اخبارکو بتائی تا ہم پولیس سیکورٹی نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے انہوں نے کون سے ذرائع اور طریقہ کار استعمال کیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں