ناروے کا نیا فضائی معاہدہ

ناروے نے فن لینڈ لیتھویا سویڈن ڈنمارک اور اسٹونیا سے فضائی ٹریفک کا نیا معہدہ کی اہے ۔اس کامقصد ائیر لائن کے اخراجات کم کرنا ہے جس کا مطلبہے کہ یورپین مسافروں کو کم نرخوں پر سفر کی سہولتیں دی جائیں گی۔اس کے علاوہ اس معاہدے کی وجہ سے تما ائیر لائنز کے ہوائی جہاز اپنی سہولت کے مطابق فضائی راستے منتخب کر کے پرواز کر سکیں گے۔ فضائی تنظیم ایوینور کے سی او آندرس Anders Kirsebomکے مطابق اس طرح یہ جہاز کم ایندھن استعمال کر کے بچت کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس معاہدے کی تو سیع پہلے ہی برطانیہ آئس لینڈ اور آئر لینڈ کے درمیان سن دو ہزار بیس تک ہو چکی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں