ناروے کا شمار تارکین وطن کے لیے بہترین ممالک میں۔۔

میپیکس MIPEX کی تازہ رپورٹ کے مطابق ناروے کا شمار دنیا کے ان بہترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں تارکین وطن کے لیے مقامی معاشرے میں سب سے ذیادہ مل جل کر رہنے کے مواقع ہیں۔یہ نتائج ایک حالیہ رپورٹ میں مرتب کیے گئے ہیں جس میں کل ایک سو انتالیس ممالک شامل تھے۔جبکہ ناروے ان ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس کا مقابلہ کینیڈا فن لینڈ اور نیو زی لینڈ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناروے میں تارکین وطن کے مقامی معاشرے میں انضمام کے اچھے مواقع موجود ہیں۔تارکین وطن کے لیے یہاں مناسب قوانین اور ریگولیٹری نظام ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے مقامی سیاسی سرگرمیوںمیں حصہ لینا بھی آسان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناروے میں تارکین وطن کے لیے بہترین ہقرار پانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک وجہ اس کا تعارفی پروگرام ہے جو کہ تارکین وطن کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔جو کہ نئے آنے والوں کو سماجی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آسانیاں فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقامی سیاست میں غیر یورپین تارکین وطن کے لیے ذیادہ بہتر مواقع ہیں۔
یہ رپورٹ مائیگریشن اور معاشرتی انضمام پروگرام کے گروپ ڈائیریکٹر تھامس ہڈسن
Thomas Huddelston, نے پیش کی جس میں یہ بتایا گیا کہ میپکس MIPEX کی یہ رپورٹ کہاں استعمال کی جا سکتی ہے۔میپکس کے نتائج ناروے میں بڑی حد تک حقیقی معاشرتی توقعات اور بلند مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں