ناروے کا تاریخی فیصلہ

ناروے میں آئی ایس کے کارکنوں کی مدد کرنے کے جرم میں نئے نارویجن قانون کے مطابق تین افراد کو سزا سنائی گئی ہے۔ناروے میں پہلی بار قانونی شق نمبر 147 کے مطابق قانون شکنی کی سزا سنائی گئی ہے۔اس نئے قانون کے مطابق ناروے میں اس بات کی اجازت نہیں کہ کوئی شخص نیا دہشت گرد گروپ بنائے یا دہشت گردی کی سرگرمیوں میں حصہ لے یا لوگوں کو ایسی سرگرمیوں پر اکسائے۔
نارویجن اخبار وی جی کے مطابق یہ دو افراد نارویجن البانین اور نارویجن صومالین ہیں۔ان پر الزام ہے کہ ان دونوں نے آئی ایس کی سرگرمیوں میںحصہ لیا۔تاہم ان دونوں نے اس الزام سے انکار کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے صرف تنظیم کی مدد کی تھی۔جبکہ ایک مجرم کے چھوٹے بھائی کو بھی سزاء سنائی گئی جو کہ شام نہیں گیا لیکن اس نے اپنے بھائی کو لباس مہیاء کرنے میں مدد دی تھی۔
صومالین مجرم بشیر کو چار سال کی سزا سنائی گئی جبکہ نارویجن البانین آودیلی کو چار سال نو ماہ اور اس کے چھوٹے بھائی کو سات ماہ کی سزا سنائی گئی۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں