ناروے میں پناہ گزینوں کی اسلامی انتہا پسند تنظیموں میں بھرتی

ناروے میں پناہ گزینوں کی اسلامی انتہا پسند تنظیموں میں بھرتی
نارویجن اخبار داگ بلادے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایسے مہاجرین جنہیں نارویجن کیمپوں کے استقبالیہ میں رکھا گیا ہے۔اسلامی انتہا پسند تنظیمیں انہیں بھرتی کرنے کی کوشش یں کر رہی ہیں۔نارویجن سیکورٹی کے ڈائیریکٹر بینسن مارٹن Martin Bernsen اخبار سے کہتے ہیں کہ یہ بات ہمارے علم میں ہے۔
یہاں اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیںکہ لوگوں نے ناروے میں پناہ طلب کی اور انہیں ناروے میں رہائش کی اجازت دی گئی اس کے بعد وہ لوگ اسلامی انتہا پسند بن گئے۔اخبار لکھتا ہے کہ نارویجن سیکورٹی کو ان اسلامی انتہا پسندوں کو ناروے میں پناہ کے لیے داخلے سے روکنا ہو گا۔
بینسن کا کہناہ ے کہ ہم کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ ایک یا ایک سے ذیادہ دہشت گرد اس وقت ناروے میں داخل ہو چکے ہیں۔
پہلے نارویجن پولیس سیکورٹی پناہ گزینوں کو چیک کرنے کے لیے ان کی آمد کا انتظار کرتی تھی لیکن اب یہ جانچ پناہ گزینوں کے ناروے داخلے سے پہلے ہی مکمل کر لی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں