ناروے میں نسل پرستی کے خلاف قانون ندارد

یورپین کمیشن برائے نسل پرستی اور برداشت European Commission against Racism and Intolerance (ECRI).نے نارویجن قوانین پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے مں ایسا کوئی قانون نہیں ہے جس کے تحت لوگوں کو نسل پرستی کے خلاف گروپ بنانے یا ان میں شامل ہونے سے روکا جا سکے۔مزید یہ کہ ناروے ترقی تو کر گیاہے لیکن اتنی ذیادہ بھی نہیں۔یہاں سن دو ہزار آٹھ سے تفرقہ بازی،انسانی حقوق اور نسل پرستی کے مسائل کو دبا دیا گیا ہے۔
کمیشن نے اس بات پر فکر مندی کا اظہار کیا کہ یہاں کا قانون پبلک گروپس کا کسی قسم کی نسل پرستی اور تفرقہ بازی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کو مجرمانہ فعل قرار نہیں دیتا۔اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت نسل پرستی کی سرگرمیوں اور جنگی جرائم کو جرائم میں شمار نہیں کرتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں