نارویجن حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ناروے میں بسنے والے مہاجرین کے لیے نارویجن زبان کا امتحان فسٹ ڈوین میں پاس کرنا لازمی قراردیا جائے۔اگر وہ یہاں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے کے لیے نارویجن زبان لازمی سیکھنا پڑے گی۔جبکہ امیگریشن وزیر سلوی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ پچپن او ر ستاسٹھ سال کے افراد کے لیے ناروے کے معاشرتی علوم کے مضمون کی تعلیم لازمی ہو گی۔
ناروے میں مستقل رہائش کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو زبانی نارویجن زبان کا امتحان اے گریڈ یا اس سے ذیادہ میں پاس کرنا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نارویجن زبان کی اہمیت اجاگر ہو گی۔تاکہ درخواست گزار ان کی توقعات پر پورے اترسکیں۔
NTB/UFN

Recent Comments