ماہ ستمبر میں متوقع نارویجن انتخابات میں جہاں نارویجن سیاستدان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہیں پاکستانی پس منظر رکھنے والے سیاستدان بھی کافی متحرک نظر آ رہے ہیں۔
ان سیاستدانوں میں سینٹرل پارٹی کی سمیعہ ناز، ضحیم قریشی اور آربائیدر پارٹی کے عہدے دار شاہد جمیل بھی شامل ہیں۔جبکہ معروف پارٹی لیڈر ہادیہ تاجک سیاست سے دستبردار ہو کر اپنی نئی جاب میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ ہادیہ تاجک کا تعلق پاکستانی صوبے بلوچستان سے تھا ور وہ آربائیدر پارٹی میں کلیدی عہدے پر فائز تھیں اور ناروے میں وزیر سیاحت کے عہدے پر بھی کام کر چکی ہیں تاہم وہ اپنے سیاسی کیرئیر میں خود کو پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ ماننے پر تیار نہیں تھیں اور پاکستانیوں سے کافی متنفر نظر آتی تھیں۔
سمیعہ ناز اور ثمینہ تھاگے اس وقت پاکستانی کمیونٹی کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہیں۔
سمیعہ ناز جن کا تعلق کراچی سے ہےانکا کہنا ہے کہ میں ایک سیاستدان کے طور پر نہیں بلکہ ایک ماں بہن اور بیٹی کے رول میں آپنی کمیونٹی اور قوم کے تحفظات کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں۔ناروے میں وہ وہ اوسلو کے علاقے استوونر سے تعلق رکھتی ہیں اور مقامی کونسلر کے طور پر اپنی کمیونٹی کے کئی مسائل حل کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ناروے اور یورپین ممالک میں قرآن اور مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پہ ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ ثمینہ تھاگے بھی سیاست میں متحرک ہیں۔
جبکہ معروف لکھاری مصنف اور سوشل ورکر شاہد جمیل صاحب آربائیدر پارٹی کے فورم سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انکا تعلق اوسفولڈ صوبہ سے ہے اور وہ اسی علاقے کی سیٹ پہ لڑ رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ کائونٹی میں ڈپٹی کونسلر کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔جبکہ پاکستانی پارٹی تحریک انصاف میں بھی ایک اہم عہدے پر کام کر چکے ہیں۔وہ اب بھی تحریک انصاف گروپ کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بھی دیگر سیاستدانوں کے ساتھ نارویجن پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپنی پارٹی کے لیے تقریر کی۔ آواز اٹھا ر

Recent Comments