ناروے میں دو سال میں کالج کی تعلیم پوری کرنے پر انعامی اسکالر شپ

فریم سکرت پارٹی کی سیاستدان اور لیڈر سلوی Sylvi Listhaug نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلباء جو کالج کا دو سالہ کورس تین کے بجائے دو سال میں مکمل کر لیں گے انہیں بونس یا اسکالر شپ دی جائے گی۔نیوز چینل این آر کے کے مطابق یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے طلباء کو انعام دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے ذیادہ طلباء کالج کی تعلیم مکمل کریں گے۔
سیل وائی کے اس اعلان پر اسٹوڈنٹ یونین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر Kristoffer Hansen
ہانسن نے نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالجز میں حکومت نے کئی اخراجات کا بجٹ کم کر دیا ہے ۔اس لیے وہاں رقم کی ذیادہ ضرورت ہے جبکہ ذہین طلباء کو فنڈز دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ایسے طلباء کی مدد کی جائے جو مسائلکا شکار ہیں مگر بہت ذیادہ لائق بھی ہیں۔اس سلسلے میں اوسلو میں موجود ہشلب کالج کے طلباء کے لیے اگلے ہفتے ایک اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔جس میں طلباء تین برس کے بجائے دو برس میں کالج کی تعلیم مکمل کر سکیں گے۔
برگن میں سن دو ہزار نو سے سن دو ہزار تیرہ میں ایک اسی طرح کے پراجیکٹ پر آزمائشی بنیادوں پر کام کیا گیا تھا۔وہاں صرف پچاس فیصدطلباء ہی دو سالوں میں کالج کی تعلیم مکمل کر سکے تھے۔تاہم تمام سیاسی پارٹیوں نے اس تجویز کی حمائیت کی ہے۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں