اس سال بھی حسب معمول ناروے میںرہنے والی پاکستانی کمیونٹی اور مختلف پاکستانی ادارے اور تنظیمیںیوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کر رہی ہیںتو دوسری جانب
سیاسی قیادت کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے.تاہم پاکستای یوم آزادی کی تقریبات میںپاکستانی سفارت خانے میں حسب معمول پرچم کشاءی اور معمول کے پروگرام کیے جائیںگے.اس مرتبہ پاکستان سے آنے والے فنکار ایک معروف شخصیت جو کہ اینکر اور فنکار اظفر رحان اور عائشہ ہیں.اظفر ناروے پہلی مرتبہ آ رہے ہیںاور ناروے آنے پر بہت خوش نظر آتے ہیں.انہیں ناروے میںچودہ اگست کمیٹی کے چیر پرسن عامر شیخنے بلایا ہے.
عامر شیخچودہ اگست کے روز اوسلو کے سٹی ہال سے یوم آزادی کا جلوس نکالیںگے جس میںانہوںنے پاکستانیوںکے علاوہ دوسرے ممالک کے تارکین وطن کو بھی دعوت دی ہے.اب دیکھنا یہ ہے کہ کل بروز جمعرات جو کہ یہاںکام کا دن ہے کتنے پاکستانی ان تقریبات میںشریک ہوںگے.تیسرا روائتی پروگرام میلہ ہے جو کہ ہر سال منعقدہوتا ہے.یہ تین روزہ میلہ بھی ویک اینڈپر شروع ہو گا.جس میںہر ملک کے لوگ شامل ہوتے ہیں.اس مرتبہ ایک انڈین گلوکارہ اسکا افتتاحکریںگی.

Recent Comments